Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

حلیم عادل شیخ کی رہائی کا حکم جاری

دوران سماعت عدالت نے ریمارکس دئیے کہ کیس ہائی کورٹ میں زیرِ سماعت ہے، یہ بھی ثابت نہیں ہوتا کہ پراپرٹی سے ان کا کوئی تعلق ہے۔
شائع 28 جولائ 2022 04:57pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

صوبائی اینٹی کرپشن کورٹ نے اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کی رہائی کا حکم جاری کردیا۔

اینٹی کرپشن کورٹ میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما حلیم عادل شیخ کے خلاف دیہہ کھرکیرو میں زمینوں کی جعلی انٹریوں اور جعلسازی کے معاملے کی سماعت ہوئی۔

دوران سماعت عدالت نے ریمارکس دئیے کہ کیس ہائی کورٹ میں زیرِ سماعت ہے، یہ بھی ثابت نہیں ہوتا کہ پراپرٹی سے ان کا کوئی تعلق ہے۔

عدالت نے حلیم عادل کو دفعہ 63 کے تحت رہائی کا حکم جاری کیا۔

عدالت نے حلیم عادل شیخ کو 50 ہزار روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے رہائی کا حکم جاری کردیا۔

Haleem Adil Sheikh

Anti Corruption Court