Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

‘زمینیں اور پیسہ دے دیں مقدمہ واپس لے لیں گے’، شرجیل انعام کی حلیم عادل کو آفر

جیل میں حلیم عادل دوستوں کے ساتھ بیٹھے ہیں، شرجیل انعام میمن
اپ ڈیٹ 28 جولائ 2022 07:08pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ حلیم عادل شیخ پر کوئی سیاسی مقدمہ نہیں ہے ، انہیں زمین پر قبضے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔

صوبائی وزیر اطلاعات نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ سندھ حکومت پر کئی لوگوں نے تنقید کی، ہم نے کسی پر کوئی مقدمہ نہیں بنوایا، کسی کو گرفتار نہیں کروایا۔

شرجیل انعام میمن نے کہا کہ قبضے جائز ہیں توعدالت حلیم عادل کو چھوڑ دے گی، زمینیں اور پیسہ واپس کردیں، مقدمہ واپس لے لیں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ گالم گلوچ پی ٹی آئی والے کرتے ہیں، حلیم عادل پر الزام غلط ہے توعمران خان انکوائری کروا لیں۔

انہوں نے کہا کہ جیل میں حلیم عادل دوستوں کے ساتھ بیٹھے ہیں۔

شرجیل میمن نے کہا کہ آصف زرداری پاکستان آئیں گے توعمران خان کا زوال شروع ہوگا، عمران خان کو چاہئیے کہ سندھ آنے سے پہلے بلدیاتی امیدوار پورے کرلیں، کئی نشستوں پرعمران خان کو امیدوار ہی نہیں ملے۔

Haleem Adil Sheikh

Sharjeel Memon