سعودی عرب نے “میزبان عمرہ اسکیم” منسوخ کر دی
سعودی عرب نے “میزبان عمرہ اسکیم” منسوخ کر دی ہے۔
سعودی حکومت کی جانب سے میزبان عمرہ اسکیم کے تحت سعودی شہریوں اور غیر مقامیوں کو عمرہ کے لیے تین سے پانچ غیر ملکی زائرین کو لانے اور ان کی میزبانی کرنے کی اجازت تھی۔
سعودی خبر رساں ادارے سے گفتگو میں حج و عمرہ کی وزارت کے ترجمان ہشام بن سعید نے کہا کہ وزارت کی جانب سے تین سال قبل شروع کی گئی اس اسکیم پر مزید عمل درآمد نہیں کیا جائے گا۔
منسوخ شدہ اسکیم کے تحت، ایک سعودی شہری مملکت سے باہر کے کسی بھی مسلمان کی میزبانی کر سکتا ہے، جبکہ تارکین وطن اپنے فرسٹ ڈگری رشتہ داروں کی عمرہ کی ادائیگی کے لیے میزبانی کر سکتے ہیں۔
وزارت سعودی شہریوں کو ان کی سول رجسٹری کی بنیاد پر اور غیر ملکی باشندوں کو ان کے رہائشی اجازت نامہ (اقامہ) کے ذریعے ویزہ جاری کرتی تھی۔
اسکیم کے تحت سعودی شہریوں اور تارکین وطن کو ہدایت کی گئی تھی کہ وہ ان لوگوں کی دیکھ بھال اور خدمت کریں جن کی مملکت میں میزبانی کی گئی ہے، تاکہ ان کی روانگی تک عمرہ ادا کیا جا سکے اور میزبانی کے اس عمل کو سال میں تین بار دہرانا ممکن بنایا جاسکے۔
Comments are closed on this story.