Aaj News

اتوار, جنوری 12, 2025  
11 Rajab 1446  

سابق صدر آصف زرداری کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

بلاول بھٹو زرداری نے اپنے ٹویٹ میں آصف زرداری کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق کی۔
اپ ڈیٹ 28 جولائ 2022 05:47pm
ہم آصف زرداری کی صحت یابی کے لیے دعاگو ہیں۔
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
ہم آصف زرداری کی صحت یابی کے لیے دعاگو ہیں۔ فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل

کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف زرداری کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نےسماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ آصف زرداری کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ سابق صدر آصف زرداری مکمل طو رپر ویکسینیٹڈ ہیں، ان میں کورونا کی معمولی علامات پائی گئی ہیں اور انہوں نے خود کو قرنطینہ کرلیا ہے۔

بلاول بھٹو نے اپنے ٹویٹ میں مزید لکھا کہ ہم آصف زرداری کی صحت یابی کے لیے دعاگو ہیں۔

واضح رہے کہ آصف علی زرداری کچھ روز قبل ہی دبئی روانہ ہوئے تھے ۔

coronavirus

Asif Ali Zardari

karachi

PPP

Bilawal Bhutto Zardari

corona test positive