Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

روپے کی بے قدری، ڈالر کی قیمت میں مزید اضافہ

انٹربینک میں آج بھی امریکی کرنسی کی قیمت میں 3 روپے 99 پیسے کا اضافہ ہوا ہے۔
اپ ڈیٹ 28 جولائ 2022 04:42pm
انٹربینک میں ڈالر کا لین دین 240 روپے کی بلند ترین سطح پر جاری ہے۔

ملکی تبادلہ منڈیوں میں ڈالر کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق جمعرات کے روز انٹربینک میں 3 روپے 92 پیسے اضافے کے بعد ڈالر 239 روپے 94 پیسے کی بلند ترین سطح پر بند ہوا ہے۔

کاروباری ہفتے کے ابتدائی چار دنوں میں ڈالر کے بھاؤ میں 10 روپے 4 پیسے کا جافہ ہوا ہے جب کہ اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی کی قیمت فروخت 245 روپے ہے۔

گزشتہ روز بھی انٹربینک میں ڈالر 3 روپے 09 پیسے مہنگا ہوا تھا، جس کے بعد ڈالر کی قیمت 236 روپے 01 پیسے ریکارڈ کی گئی تھی۔

karachi

ڈالر

interbank

Open Market