Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

‘ملکی اثاثے بیچنے سے پہلے ہی کھیل ختم ہو جائے گا’

سپریم کورٹ کوجیب کی گھڑی ,ہاتھ کی چھڑی نہیں بنایا جاسکتا اورنہ ہی گورنر راج لگایا جا سکتا ہے، شیخ رشید
شائع 28 جولائ 2022 10:56am
ڈالر 250 کا اور 7 ارب ڈالر کے ذخائر کم ہو گئے ہیں۔
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اے ایف پی
ڈالر 250 کا اور 7 ارب ڈالر کے ذخائر کم ہو گئے ہیں۔ فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اے ایف پی

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ ملکی اثاثے بیچنے سے پہلے ہی ان کا کھیل ختم ہو جائے گا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا کہ سپریم کورٹ کی خود مختاری کو آئینی تحفظ حاصل ہے، اس کے اختیارات کو بڑھایا جا سکتا ہے گھٹایا نہیں جاسکتا۔

شیخ رشید نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ کو جیب کی گھڑی ہاتھ کی چھڑی نہیں بنایا جاسکتا اور نہ ہی گورنر راج لگایا جا سکتا ہے، ڈالر 250 کا اور 7 ارب ڈالر کے ذخائر کم ہو گئے ہیں۔

اپنی ایک اور ٹویٹ میں شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پنجاب کا سیاسی کوڑا کرکٹ گٹر میں پھینکا جائے گا،نیب کی من پسند ترمیم بھی ختم ہو گی،اوورسیز کو ووٹ کا حق بھی ملے گا اور ماڈل ٹاؤن کے شہیدوں کو انصاف ملے گا۔

سابق وزیر داخلہ نے دعویٰ کیا کہ نہ من پسند قانون سازی ہوگی،نہ نواز شریف آئے گا، اکتوبر، نومبر میں الیکشن ہوں گے۔

Sheikh Rasheed

اسلام آباد

Supreme Court of Pakistan

Awami Muslim League