Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

وزیراعلیٰ پنجاب نے ڈیرہ غازی خان میں تہرے قتل کا نوٹس لے لیا

گزشتہ روز گجوجی پل کے نزدیک نامعلوم افراد نے فائرنگ سے تین افراد کو قتل کردیا تھا
اپ ڈیٹ 28 جولائ 2022 11:44am
وزیراعلیٰ نے واقعے کی آئی جی پنجاب سے رپورٹ طلب کرلی، تصویر فائل
وزیراعلیٰ نے واقعے کی آئی جی پنجاب سے رپورٹ طلب کرلی، تصویر فائل

وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی نے ڈیرہ غازی خان میں گجوجی پل کے نزدیک قتل کے واقعہ کا نوٹس لے لیا۔

گزشتہ روز نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے تین افراد کو قتل کردیا تھا، جس کے نتیجے میں ایک شدید زخمی، جبکہ ملزمان فرار ہوگئے تھے۔

وزیراعلیٰ نے انسپکٹر جنرل پولیس سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے کہا کہ ملزمان کی جلد گرفتاری یقینی بنائی جائے۔

پولیس حکام کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ڈیرہ غازی خان کے نواحی علاقے پل گجوجی کے مقام پر پیش آیا۔

فائرنگ کی زد میں آکر ایک شخص زخمی بھی ہوا،پولیس حکام کے مطابق ابتدائی معلومات سے ظاہر ہوتا ہے کہ واقعہ سابقہ رنجش کا ہے۔

لاشوں اور زخمی کو اہسپتال منتقل کر دیا، جہاں ڈاکٹروں کے مطابق زخمی حالت میں لائے گئے شخص کی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔

murder case

IG Punjab

DG Khan