Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی کے مختلف علاقوں میں ہلکی اور تیز بارش

30 جولائی کو مون سون کا طوفانی اسپیل کراچی میں داخل ہونے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات
اپ ڈیٹ 28 جولائ 2022 10:06am
مختلف علاقوں میں تیز بارش سے سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا۔
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔ آج ٹی وی
مختلف علاقوں میں تیز بارش سے سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا۔ فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔ آج ٹی وی

کراچی کے مختلف علاقوں میں رات گئے وقفے وقفے سے کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش کا سلسلہ جاری رہا۔

شہر قائد میں گرومندر، گارڈن، لسبیلہ اور اطراف کے علاقوں میں تیز بارش سے جل تھل ہوگیا۔

اس کے علاوہ آئی آئی چند ریگر روڈ، صدر، جیل چورنگی، فیڈرل بی ایریا اور لیاقت آباد سمیت دیگر علاقوں میں بھی تیز بارش سے سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 30 جولائی کو مون سون کا طوفانی اسپیل کراچی میں داخل ہونے کا امکان ہے جس کے نتیجے میں اربن فلڈنگ کا بھی خدشہ ہے۔

karachi

Met Office

Rain

monsoon rains

rainy weather