Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

منصوبہ بندی نہ ہونے سے کراچی کے مسائل بڑھے: وزیراعلیٰ سندھ

کراچی کے مسائل میں ہم سب قصور وار ہیں، کراچی شہر کو پھیلنے سے روکنے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں۔
اپ ڈیٹ 27 جولائ 2022 05:26pm
کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے ہیں۔ اسکرین گریب: آج نیوز یوٹیوب
کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے ہیں۔ اسکرین گریب: آج نیوز یوٹیوب

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ منصوبہ بندی نہ ہونے سے کراچی کےمسائل بڑھے، نقل مکانی کی وجہ سےکراچی کی آبادی میں تیزی سےاضافہ ہوا، عوام کے مسائل کوحل کرنےکیلئےاقدامات کررہےہیں۔

کراچی میں تاجروں سے خطاب کے دوران مراد علی شاہ نے کہا کہ اختیارات کی نچلی سطح تک منتقلی کا حامی ہوں، جہاں پر2منزلہ مکان تھے وہاں20،20منزلہ عمارتیں بنائی گئیں۔ انفرااسٹرکچر2منزلوں کا تھا، بلڈنگز20منزلہ بن گئیں یہ ہماری غلطی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کراچی کے مسائل میں ہم سب قصور وار ہیں، کراچی شہر کو پھیلنے سے روکنے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں، کسی بھی غلط کام کو روکنا ہماری ذمہ داری ہے۔

وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے مسائل کا سامنا ہے، ہم نےکام شروع کیا تومسائل کھڑے ہوگئے، شاہراہیں ڈیوولوشن کےدورمیں کمرشلائزکی گئیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے بارشوں کےحوالےسےسب دیکھا کچھ بھی نیانہیں ہے، سب سےزیادہ بارش2020میں اگست میں ہوئی تھی، لوگ یہ سمجھیں برسات میں پانی کہیں نہیں آئے گا ایسا ممکن نہیں۔

CM Sindh

Murad Ali Shah

karachi

PPP

Moonsoon Rain