Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

بلوچستان میں بارش اور سیلاب کی تباہ کاریاں، 5 ہزار مکانات متاثر

ترجمان بلوچستان نے کہا کہ صوبے کے چھوٹے ڈیموں کو نقصان پہنچا ہے، صوبےکےایک ہزارچھوٹےڈیموں کونقصان ہوا۔
شائع 27 جولائ 2022 03:07pm
کوئٹہ: ترجمان بلوچستان حکومت فرح عظیم شاہ میڈیا سے گفتگو کر رہی ہیں۔ ــــ فوٹو (اے پی پی)
کوئٹہ: ترجمان بلوچستان حکومت فرح عظیم شاہ میڈیا سے گفتگو کر رہی ہیں۔ ــــ فوٹو (اے پی پی)

کوئٹہ: ترجمان بلوچستان حکومت فرح عظیم شاہ نے کہا ہے کہ بارش اورسیلاب سے 5 ہزارمکانات کو نقصان پہنچا، بارش اورسیلاب سےسڑکوں اورپلوں کونقصان پہنچا، بارش اورسیلاب سےبڑے ڈیمزمحفوظ رہے۔

کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فرح عظیم شاہ نے کہا کہ صوبے کے چھوٹے ڈیموں کو نقصان پہنچا ہے، صوبےکےایک ہزارچھوٹےڈیموں کونقصان ہوا، امدادی سرگرمیوں کی مانیٹرنگ وزیراعلی خودکررہےہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ متاثرہ ڈیمز کی مرمت کا کام جاری ہے، کچھ علاقوں کےزمینی رابطےبھی منقطع ہوئےہیں، کیچ، تربت، لسبیلہ، جھل مگسی زیادہ متاثر ہیں۔ متاثرین کوصوبےاوروفاق کی جانب سے معاوضہ دیا جائےگا۔

فرح عظیم شاہ کا کہنا تھا کہ ماضی کی حکومتوں نےطویل مدتی منصوبہ بندی نہیں کی، صوبےمیں تجاوزات کاخاتمہ کیا جا رہا ہے، صوبائی حکومت عوام کوتنہانہیں چھوڑےگی۔

Rain

Farah Azeem Shah

Balochistan Spokesperson