Aaj News

اتوار, نومبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

بلوچستان حکومت کا زیارت آپریشن پر جوڈیشل کمیشن بنانے کا فیصلہ

خط میں کہا گیا کہ جوڈیشل انکوائری زیارت آپریشن میں مارے جانے والے افراد کے زیرِ حراست ہونے یا نہ ہونے سے متعلق ہے۔
شائع 27 جولائ 2022 01:30pm

حکومتِ بلوچستان نے زیارت آپریشن میں ہلاک افراد سے متعلق جوڈیشل کمیشن بنانے کا فیصلہ کرلیا، محکمہ داخلہ کی جانب سے رجسٹرار بلوچستان ہائیکورٹ کو مراسلہ جاری کر دیا گیا۔

محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری مراسلے میں کہا گیا کہ حکومت بلوچستان زیارت آپریشن سے متعلق جوڈیشل انکوائری کروانا چاہتی ہے۔

خط میں کہا گیا کہ جوڈیشل انکوائری زیارت آپریشن میں مارے جانے والے افراد کے زیرِ حراست ہونے یا نہ ہونے سے متعلق ہے، جوڈیشل انکوائری کیلئے عدالت عالیہ کے ایک معزز جج کا نام تجویز کیا جائے۔

زیارت میں کرنل لیئق اور ان کے کزن عمر رحمان کے اغواء اور قتل کے بعد سیکیورٹی فورسز نے ملحقہ علاقوں میں کالعدم تنظیم کے خلاف آپریشن کیا، اس دوران سیکیورٹی فورسز مبینہ طور پر 9 دہشت گردوں کے مارے جانے کا دعویٰ کیا تھا۔

Ziarat Operation

Baluchistan Government

Judicial Inquiry