Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

گزشتہ روز ڈالر کی قیمت 232 روپے 92 پیسے ریکارڈ کی گئی تھی۔
شائع 27 جولائ 2022 10:57am
امریکی  کرنسی کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل فوٹو
امریکی کرنسی کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔ فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل فوٹو

کراچی : ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا، امریکی کرنسی کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔

بدھ کے روز انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 3 روپے 08 پیسے کا نمایاں اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد ڈالر کالین دین 236 روپے کی بلند ترین سطح پر جاری ہے۔

گزشتہ روز بھی انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 3 روپے 05 پیسے کا اضافہ دیکھا گیا تھا، جس کے بعد امریکی کرنسی کی قیمت 232 روپے 92 پیسے ریکارڈ کی گئی تھی۔

خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 17 روپے 42 پیسے کا اضافہ ہوا تھا۔

karachi

ڈالر

interbank

Open Market