Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

ملک میں مون سون بارشوں کا ایک اور سسٹم داخل

محکمہ موسمیات نے بارشوں کا حالیہ سسٹم 31 جولائی تک رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔
شائع 27 جولائ 2022 10:15am
پنجاب ، خیبرپختونخوا سمیت بالائی علاقوں میں بارش کا سلسلہ جارى ہے۔
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
پنجاب ، خیبرپختونخوا سمیت بالائی علاقوں میں بارش کا سلسلہ جارى ہے۔ فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل

اسلام آباد: ملک میں مون سون بارشوں کا ایک اور سسٹم داخل ہوگیا، پنجاب ، خیبرپختونخوا سمیت بالائی علاقوں میں بارش کا سلسلہ جارى ہے۔

محکمہ موسمیات نے بارشوں کا حالیہ سسٹم 31 جولائی تک رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

بارشوں کے باعث متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کى بھی ہدايت کردى گئی ہے۔

محکمہ موسميات کے مطابق رواں ہفتے بارشوں کا سلسلہ جارى رہے گا، نئے سسٹم کے تحت آج سے 31 جولائی تک ملک کے مختلف علاقوں اسلام آباد، آزادکشمیر، پنجاب اور خیبرپختونخوا میں وقفے وقفے سے بادل برسيں گے۔

اس کے علاوہ سندھ اور بلوچستان کے اکثر مقامات پر بھی موسلادھار بارشوں کا امکان ہے ۔

محکمہ موسمیات نے بالائی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور ندى نالوں میں طغیانی کا خطرہ ظاہر کيا ہے۔

گزشتہ روز خیرپور میں سب سے زیادہ 71 ملی میٹر جبکہ دادو میں 45 ملی میٹر بارش ریکارڈ کى گئى۔

اسلام آباد

Met Office

rain preduction

monsoon rains