Aaj News

منگل, نومبر 05, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

رنویرسنگھ کیخلاف “خواتین کے جذبات کو ٹھیس “ پہنچانے پرمقدمہ درج

اداکارنے حال ہی میں برہنہ فوٹو شوٹ کروایا تھا
شائع 27 جولائ 2022 09:56am
ممبئی کی ایک این جی او نے رنویر سنگھ کے خلاف ایف آئی آر کی درخواست کی، تصویر ہندوستان ٹائمز
ممبئی کی ایک این جی او نے رنویر سنگھ کے خلاف ایف آئی آر کی درخواست کی، تصویر ہندوستان ٹائمز

برہنہ فوٹو شوٹ کروانے والے بالی ووڈ اداکاررنبیرکپور کے خلاف ایف آئی آر درج کروادی گئی۔

حال میں ہی رنویرسنگھ نے پیپرمیگزین کے لیے ابرہنہ فوٹو شوٹ کرایا تھا جسے سوشل میڈیاپر شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار کے خلاف بھارتی ریاست مہاراشٹر کے شہر ممبئی میں ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے۔

رنویرسنگھ کے خلاف ایک نان گورنمنٹ آرگنائزیشن (این جی او) نے درخوست جمع کروائی، جس میں کہا کہ فوٹوشوٹ سے ‘خواتین کے جذبات کو ٹھیس پہنچی’ ہے۔

پولیس نے اداکار کے خلاف انفارمیشن ٹیکنالوجی ایکٹ اور تعزیرات ہند کی مختلف دفعات کے تحت ایف آئی آردرج کی ہے۔

ایف آئی آر میں 292 (فحش کتب کی فروخت)، 293 (نوجوانوں کو فحش مواد کی فروخت)، 509 (لفظ، اشارہ یا عمل جس کا مقصد ارادی طور پرخواتین کی شرم وحیا، شائستگی کو ٹھیس پہنچانا) جیسی دفعات شامل ہیں۔

دوسری جانب رنویر کی تصاویر پیپر میگزین پر شائع ہونے کے ایک دن بعد ہی اداکار نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پربھی یہ تصاویر شیئر کیں۔

اس بولڈ فوٹوشوٹ پر بہت سے مداحوں اور انڈسٹری کے ساتھیوں نے رنویرکو سراہتے ہوئے ان کے اس اقدام کوبہادری کے زمرے میں لیا۔

دوسری جانب ایک بڑے طبقے نے اسے ‘بے حیائی’ قرار دیتے ہوئے تنقید کی۔

Bollywood stars

Ranveer Singh

ٰIndia