Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاک فوج کے 32 بریگیڈیئرز کو میجر جنرل کے عہدے پر ترقی دیدی گئی

آرمی چیف جنرل کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں پروموشن بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں پاک فوج کے 32 بریگیڈیئرز کو میجر جنرل کے عہدے پر ترقی دی گئی
شائع 26 جولائ 2022 07:49pm
جی ایچ کیو میں پروموشن بورڈ کا اجلاس ہوا۔ فوٹو — فائل
جی ایچ کیو میں پروموشن بورڈ کا اجلاس ہوا۔ فوٹو — فائل

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت پروموشن بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں پاک فوج کے 32 بریگیڈیئرز کو میجر جنرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی۔

پاک فوج کے شعربہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل کی زیر صدارت جنرل ہیڈکواٹرز (جی ایچ کیو) میں پروموشن بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں پاک فوج کے 32 بریگیڈیئرز کو میجر جنرل کے عہدے پر ترقی دی گئی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ترقی پانے والے افسران کے نام درج ذیل فہرست میں موجود ہیں۔

  • بریگیڈیئر عمر نسیم
  • بریگیڈیئر سید عباس علی
  • بریگیڈیئر محمد عباس
  • بریگیڈیئر محمد شاہد ابڑو
  • بریگیڈیئر لقمان حفیظ
  • بریگیڈیئر محمد یاسر الٰہی
  • بریگیڈیئرعدیل حیدر منہاس
  • بریگیڈیئر سید علی رضا
  • بریگیڈیئر شاہد پرویز
  • بریگیڈیئر احسن وقاص کیانی
  • بریگیڈیئر اظہر یاسین
  • بریگیڈیئر قیصر سلیمان
  • بریگیڈیئر ہارون اسحاق راجہ
  • بریگیڈیئر عامر امین
  • بریگیڈیئر ہارون حمید چوہدری
  • بریگیڈیئر وسیم افتخار
  • بریگیڈیئر محمد حسین

ترجمان پاک فوج کے مطابق آرمی میڈیکل کور سے تعلق رکھنے والے جن افسران کو ترقی دی گئی ان میں بریگیڈیئر طفیل احمد، بریگیڈئر رضوان صادق، بریگڈیئر اعجاز احمد شامل ہیں۔

اس کے علاوہ میڈیکل کور کے بریگیڈئر ندیم افضل، بریگیڈئر شعیب احمد، بریگیڈئر طاہر مسعود احمد، بریگڈیئر وسیم احمد خان اور بریگیئر سہیل صابر کو بھی ترقی دی گئی ہے۔

ISPR

COAS

pakistan army

promotion