Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

کینیڈا: فائرنگ سے مشتبہ شخص سمیت 3 ہلاک

پولیس کے مطابق حملہ آوروں نے بے گھر افراد کو نشانہ بنایا
شائع 26 جولائ 2022 03:59pm

کینیڈا کے صوبے برٹش کولمبیا میں پیرکو علی الصبح فائرنگ کے ایک سلسلے میں مشتبہ اسلحہ بردارسمیت 3 افراد ہلاک ہو گئے۔

حکام نے اس سے قبل شمال مغربی صوبے برٹش کولمبیا کے علاقوں لینگلے شہر میں بے گھرافراد پرفائرنگ سے متعلق ہنگامی الرٹ جاری کرتےہوئے رہائشیوں کو علاقے سے دور رہنے کو کہا تھا۔

پولیس کے مطابق حملہ آوروں نے بے گھر افراد کو نشانہ بنایا۔

ریجنل رائل کینیڈین ماؤنٹین پولیس فورس کے چیف سپرنٹنڈنٹ غالب بھیانی کا کہناہے کہ ، “ہم فائرنگ کے سلسلے کی تحقیقات کررہے ہیں، فی الوقت ہمیں اس واقعے کے پیچھے چھپی وجہ کا علم نہیں اور نہ ہی مشتبہ مقتول اور متاثرین کے درمیان کوئی تعلق تھا۔”

پولیس نے بتایا کہ ایک عینی شاہد نے فائرنگ والی جگہوں میں سے ایک کے قریب دو سیاہ SUVs دیکھیں ،بالکل ایسی گاڑیوں کی طرح جو پولیس کی ایمرجنسی رسپانس ٹیموں کی طرح استعمال ہوتی ہیں، ایک گاڑی کی ونڈشیلڈ میں گولیوں کے سوراخ تھے۔

canada

shooting