پٹرول پر پیسے بچانا چاہتے ہیں تو یہ طریقہ ضرور آزمائیں
پاکستان میں ایندھن کی قیمتیں آسمان چھو رہی ہیں، عوام کو سمجھ نہیں آرہا کہ شکم سیری کریں یا گاڑیوں میں فیول ڈلوائیں۔
جہاں موٹر سائیکل چلانے والا ایک غریب پریشان ہے، وہیں گاڑیوں میں گھومنے والے بھی شاکی ہیں۔
اسی تناظر میں ایک خاتون نے ایندھن کی کھپت کم کرنے کا ایک طریقہ سوشل میڈیا پر شیئر کیا ہے۔
اینا ٹک ٹاک پر “منی فار ملینئیلز” نامی اکاؤنٹ چلاتی ہیں، جہاں وہ اپنے ایک ملن سے زائد فالوورز کو پیسہ بنانے اور بچانے کے گُر سکھاتی ہیں۔
@moneyformillennials Have you heard this one? #fuelprices #moneyformillennials #millennialmoney #personalfinance ♬ original sound - Anna | Money Educator (CFEI)
حال ہی میں انہوں نے گاڑیاں رکھنے والوں کی مدد کے لیے ایک طریقہ بتایا۔
اینا کے مطابق، آپ کے گاڑی چلانے کا طریقہ ایندھن کے خرچ کو متاثر کرتا ہے، اور اس میں تبدیلی آپ کو درکار ایندھن کی مقدار کم کر سکتی ہے۔
انہوں نے گاڑی چلانے کا طریقہ بتاتے ہوئے کہا کہ آپ نے ڈرائیونگ اس طرح کرنی ہے جیسے آپ کی ساتھ والی سیٹ پر پانی کا ایک بھرا ہوا پیالہ رکھا ہو، اور پانی بالکل بھی نہ چھلکے۔
اس طرح ڈرائیور کو زیادہ احتیاط سے گاڑی چلانے کی ترغیب ملے گی، ڈرائیور گیئر تبدیل کرنے اور سخت بریک لگانے سے گریز کریں گے۔
ڈرائیونگ کے اس انداز کو عام طور پر “ہائپرمائلنگ” کے نام سے جانا جاتا ہے جو آپ ڈراوئینگ کے وقت کم سے کم ایندھن استعمال کرنے میں مدد کرتا ہے۔
ہائپرمائلنگ میں ایسے راستوں کی منصوبہ بندی بھی شامل ہوتی ہے جو زیادہ مؤثر ہوں اور وہاں کم رفتار اور بریک لگائے بنا سفر کیا جاسکے۔
سختی سے بریک لگانا اور اچانک تیز رفتار پکڑنا زیادہ ایندھن کے استعمال کا سبب بن سکتا ہے۔
آہستہ اور مستقل ڈرائیونگ کرنا ہائپرمائلنگ کی بنیادی باتیں ہیں۔
ایندھن کی بچت کا دوسرا طریقہ یہ ہے کہ آپ کار میں ہیٹنگ اور کولنگ کے فیچرز کا استعمال کم کردیں۔
Comments are closed on this story.