Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

حکومت کا بجلی کی قیمتوں میں مرحلہ وار اضافے کا اعلان

'آج سے بجلی کی قیمت ساڑھے 3 روپے یونٹ بڑھا دی گئی ہے، اگست میں بھی اتنا ہی اضافہ ہوگا، پھر اکتوبر میں 90 پیسے اضافہ کیا جائے گا'
شائع 26 جولائ 2022 03:23pm
خرم دستگیر کی مصدق ملک کے ہمراہ اسلام آباد میں پریس کانفرنس (فائل فوٹو)
خرم دستگیر کی مصدق ملک کے ہمراہ اسلام آباد میں پریس کانفرنس (فائل فوٹو)

وفاقی حکومت نے بجلی کی قیمتیں مرحلہ وار بڑھانے کا اعلان کردیا۔

وفاقی وزیر برائے توانائی خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ آج سے بجلی کی قیمت ساڑھے 3 روپے یونٹ بڑھا دی گئی ہے، اگست میں بھی اتنا ہی اضافہ ہوگا، پھر اکتوبر میں 90 پیسے اضافہ کیا جائے گا۔

خرم دستگیر نے وزیرِ مملکت مصدق ملک کے ہمراہ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا دسمبر تک بجلی کا بنیادی ٹیرف 24 روپے تک ہو جائے گا، غریب ترین شہریوں کے لیے ٹیرف میں کوئی اضافہ نہیں ہوگا۔

وفاقی وزیر نے نومبر میں بجلی کی قیمت میں کمی آنے کی نوید بھی سنائی۔

اس موقع پر مصدق ملک نے کہا کہ گیس کی پیداوار ہر سال دس فیصد کم ہورہی ہے، جو گیس نہیں ہے وہ کیسے دے سکتے ہیں۔

وزرا نے بتایا کہ چند ہفتوں میں نئی شمسی توانائی پالیسی کا اعلان کردیا جائے گا۔

electricity price

khurram dastagir