Aaj News

منگل, نومبر 05, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

پاک فوج کی سیلاب سےمتاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری

پاک فوج کے دستے ملک کے مختلف حصوں میں حالیہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں میں سول انتظامیہ کی مدد کر رہے ہیں، آئی ایس پی آر
شائع 26 جولائ 2022 03:22pm
پاک فوج کی رسپانس ٹیمیں سندھ اور بلوچستان کے مختلف مقامات پر تعینات ہیں۔
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
پاک فوج کی رسپانس ٹیمیں سندھ اور بلوچستان کے مختلف مقامات پر تعینات ہیں۔ فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل

راولپنڈی: پاک فوج کی ملک بھر میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج کے دستے ملک کے مختلف حصوں میں حالیہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں میں سول انتظامیہ کی مدد کر رہے ہیں جبکہ ایمرجنسی رسپانس ٹیمیں متاثرہ علاقوں ڈے پانی نکالنے اور متاثرین کو غذائی ضروریات اور طبی امداد فراہم کرنے میں مسلسل مصروف ہیں۔

پاک فوج کی ڈی واٹرنگ ٹیمیں جامشورو، گھارو گرڈ اسٹیشن اور جنوبی کراچی سمیت شاہراہ فیصل، نیپا چورنگی، لسبیلہ، تربت اور کوئٹہ میں امدادی کارروائیاں کر رہی ہیں۔

پاک فوج کی جانب سے طبی سہولیات سمیت ریلیف کیمپ قائم اور مقامی رہائشیوں میں ضروری خوراک اور راشن تقسیم کیا گیا، کوئٹہ،تربت اورلسبیلہ میں1500سےزائد افراد کو طبی امداد فراہم کی گئی، پاک فوج کی رسپانس ٹیمیں سندھ اور بلوچستان کے مختلف مقامات پر تعینات ہیں۔

rawalpindi

ISPR

pakistan army

monsoon rains

relief