Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ثانیہ شمشاد کو گووندا کی ویڈیو کال وائرل

ایسا ہرروز نہیں ہوتا کہ آپ بالی ووڈ کی سدابہارشخصیت کے ساتھ بات چیت کریں
شائع 26 جولائ 2022 10:59am

پاکستان اور بھارت کے سفارتی تعلقات بھلے سے کشیدہ ہوں لیکن دونوں ممالک کی شوبزسیلیبرٹیز ایک دوسرے کے ساتھ اکثروبیشتر بھرپورجذبہ خیرسگالی کا اظہار کرتی دکھائی دیتی ہیں۔

تازہ مثال پاکستانی اداکارہ ثانیہ شمشاد اور بالی ووڈ کے سدا بہاراداکار گووندا کی ہے۔

ثانیہ نے انسٹاگرام پرایک ویڈیوشیئرکی جس میں وہ ویڈیو کال پرگووندا سے بات کررہی ہیں، ویڈیومیں بالی ووڈ اداکار کے ہمراہ ثانیہ کے شوہرکو بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

خوشگوارموڈ میں کی جانے والی اس گفتگو کے دوران گوونداثانیہ کے علاوہ ان کے بیٹے اذلان سے بھی بات کرتے ہیں۔

گوونداکی یہ ویڈیوکال دراصل ثانیہ کے صاحبزادے کو سالگرہ وش کرنے کے لیے تھی۔

اداکارہ نے ویڈیو شیئرکرتے ہوئے کیپشن میں لکھا، “ایسا ہرروز نہیں ہوتا کہ آپ بالی ووڈ کی سدابہار شخصیت کے ساتھ بات چیت کریں۔ “

ثانیہ نے بیٹے کی سالگرہ خاص بنانے پر گووندا کا شکریہ اداکرتے ہوئے ان کی شخصیت کو سراہا۔

اداکارہ نے لکھا، “آپ کی نرم مزاجی اور مہربان الفاظ نے بلاشبہ ہم پردیرپا تاثر چھوڑا ہے۔

سال 2011 میں ڈرامہ سیریل ’تیرے پہلومیں ’ سے اداکاری کے سفر کا آغاز کرنے والی ثانیہ شمشاد نے کم وقت میں مقبولیت حاصل کی، اداکارہ نے جولائی 2019 میں آسڑیلیا میں مقیم بزنس مین ہدایت سعید سے شادی کی تھی۔

ثانیہ کے قابل ذکر ڈراموں میں پیا نام کا دیا، اسیر زادی، کیسی عورت ہوں میں ، نور بی بی، دوسرا چہرہ، اگر تم نہ ہوتی، ایک بوند زندگی اور دیگر شامل ہیں۔

Bollywood

Govinda

Sania Shamshad