Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

دس کھرب ڈالرز لاگت والے شیشے کے جادوئی شہر کا ڈیزائن جاری

شہر کے اندرونی حصے کو 'غیر معمولی تجربات اور جادوئی لمحات' تخلیق کرنے کے لیے بنایا جائے گا
شائع 26 جولائ 2022 10:47am
سیدھی لائن میں بننے والا یہ شہر انسانیت کو درپیش فوری چیلنجز سے نمٹنے میں مدد کرے گا (تصویر: عرب نیوز)
سیدھی لائن میں بننے والا یہ شہر انسانیت کو درپیش فوری چیلنجز سے نمٹنے میں مدد کرے گا (تصویر: عرب نیوز)

سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے پیر کو نیوم میں عالمی ماڈل کی نمائندگی اور فطرت کے ساتھ پائیداری سے ہم آہنگ رہنے کے لیے “دی لائن ڈویلپمنٹ” کا اعلان کردیا۔

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق، ولی عہد کا کہنا تھا کہ یہ ڈیزائن کثیر پرتوں والے شہر کے اندرونی ڈھانچے کو واضح کرے گا اور غیر روایتی فلیٹس افقی شہروں کے مسائل کو حل کریں گے ، جس سے شہری ترقی اور فطرت کے تحفظ کے درمیان ہم آہنگی حاصل ہو گی۔

سعودی ولی عہد کا کہنا تھا کہ، “نیوم میں، ہم نئے اور اختراعی حل فراہم کرنے میں سب سے آگے رہنے کی کوشش کرتے ہیں، اور آج ہم نیوم کی قیادت میں ایک ٹیم اور روشن دماغوں کے ایک گروپ کے ذریعے ‘بلڈنگ ٹو دی ٹاپ’ کے آئیڈیا کو نافذ کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔”

شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا کہ دی لائن “مثالی زندگی” فراہم کرے گا اور انسانیت کو درپیش فوری چیلنجز سے نمٹنے میں مدد کرے گا۔“

 تصویر: عرب نیوز
تصویر: عرب نیوز

انہوں نے کہا کہ، “نیوم سعودی وژن 2030 کے اہم ترین منصوبوں میں سے ایک ہے اور “The Line” پوری دنیا کے سامنے ایک پروجیکٹ پیش کرنے کے ہمارے پختہ عزم کا ثبوت ہے، نیوم ان لوگوں کے لیے ایک جگہ ہے جو بہتر کل کا خواب دیکھتے ہیں”۔

انہوں نے مزید کہا کہ دی لائن کے ڈیزائن اس بات کی عکاسی کرتے ہیں کہ شہری کمیونٹیز مستقبل میں سڑکوں، کاروں اور زہریلی گیسوں کے اخراج سے پاک ماحول میں کیسی ہوں گی۔

 تصویر: عرب نیوز
تصویر: عرب نیوز

ولی عہد کا کہنا تھا کہ یہ منصوبہ، جو شہری ڈیزائن کے لیے ایک نیا نقطہ نظر پیش کرتا ہے، 100 فیصد قابل تجدید توانائی پر چلے گا اور لوگوں کی صحت کو ترجیح دے گا۔

انہوں نے کہا کہ، “شہر کے افعال کو عمودی طور پر بنانے کرنے کا خیال، لوگوں کو ان تک رسائی کے لیے تھری ڈائمنشنز (تین جہتی) میں بغیر کسی رکاوٹ کے آگے بڑھنے کا امکان فراہم کرنا ایک تصور ہے جسے زیرو گریویٹی اربن اِزم کہا جاتا ہے۔”

پیر کے روز منظر عام پر آنے والے ڈیزائن کے مطابق، دی لائن کے آغاز میں ایک شیشے کا بیرونی اسٹرکچر ہوگا جو ڈھانچے کو اس کا منفرد فرنٹ فراہم کرے گا، جب کہ اس کے اندرونی حصے کو ‘غیر معمولی تجربات اور جادوئی لمحات’ تخلیق کرنے کے لیے بنایا جائے گا۔“

 تصویر: عرب نیوز
تصویر: عرب نیوز

لائن میں 9 ملین لوگ رہائش اختیار کرسکیں گے اور یہ پروجیکٹ 34 مربع کلومیٹر پر تعمیر کیا جائے گا۔

شہزادہ محمد نے کہا کہ “ لائن دنیا کے مشہور آرکیٹیکٹس اور انجینئرز کی ایک ٹیم تیار کرے گی، جس کی قیادت نیوم کرے گا، تاکہ مستقبل کے شہر کے لیے اس انقلابی تصور کو تیار کیا جا سکے۔“

ڈھانچے کے اندر سارا سال مثالی آب و ہوا اس بات کو یقینی بنائے گی کہ رہائشی چہل قدمی کے دوران ارد گرد کی فطرت سے لطف اندوز ہو سکیں۔ رہائشیوں کو پانچ منٹ کی واک میں دی لائن میں تمام سہولیات تک رسائی حاصل ہو گی۔

Saudi Arabia

Muhammad bin Salman

NEOM

The Line City