Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

آسٹریلوی اسپنر نیتھن لیون شادی کے بندھن میں بندھ گئے

آسٹریلوی اسپنر نے اپنی شادی کی تصویر انسٹاگرام پر شیئر کی جس میں انہیں کالے رنگ کے پینٹ کوٹ میں دیکھا جا سکتا ہے جبکہ دلہن سفید لباس میں ملبوس ہے۔
شائع 26 جولائ 2022 10:35am
نیتھن لیون نے اتوار کو اپنی گرل فرینڈ ایما میکارتھی سے شادی کی۔
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ این ڈی ٹی وی
نیتھن لیون نے اتوار کو اپنی گرل فرینڈ ایما میکارتھی سے شادی کی۔ فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ این ڈی ٹی وی

میلبرن : آسٹریلوی آف اسپنر نیتھن لیون شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔

رپورٹس کے مطابق نیتھن لیون نے اتوار کو اپنی گرل فرینڈ ایما میکارتھی سے شادی کی۔

آسٹریلوی اسپنر نے اپنی شادی کی تصویر انسٹاگرام پر شیئر کی جس میں انہیں کالے رنگ کے پینٹ کوٹ میں دیکھا جا سکتا ہے جبکہ دلہن سفید لباس میں ملبوس ہے۔

آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے سابق اور موجودہ کھلاڑیوں نے نوبیاہتا جوڑے کو مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

واضح رہے کہ 34 سالہ آف اسپنر نے 141 بین الاقوامی میچوں میں آسٹریلیا کی نمائندگی کرتے ہوئے 468 وکٹیں حاصل کی ہیں۔

نیتھن لیون نے 110ٹیسٹ میں 438، 29 ون ڈے میں 29اور 2 ٹی 20 میچز میں ایک وکٹ لے رکھی ہے۔

MELBOURNE

Nathan Lyon

australian crickter

married

emma mccarthy