عمران خان نے پاکستان کوسری لنکا بننے سے بچایا: فواد چوہدری
پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے ساتھ پوری قوم کھڑی ہے، عمران خان نے پاکستان کوسری لنکا بننے سے بچایا، پرویزالہی کااپناہی ووٹ کینسل کیاگیا، ان چوروں نے50،50 ارب روپے چرائے ہیں۔
اسلام آباد میں شیرین مزاری کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ باچاخان نےپاکستان میں دفن نہ ہونےکافیصلہ کیا، حکومت سپریم کورٹ کودباؤ میں لاناچاہتی ہے، فضل الرحمان کل سے دھمکیاں رہےہیں۔ مولانافضل الرحمان کاپنجاب سے کیا تعلق؟ پنجاب کےعوام نےعمران خان کےحق میں فیصلہ دیا، آج کی پریس کانفرنس میں اپناسامان باندھنےکی تیاری تھی۔
فواد چوہدری نے مزید کہا کہ پنجاب میں شکست کےبعدانہیں استعفا دے دینا چاہئے تھا، ڈپٹی اسپیکرنےخط نکال کرفیصلہ سنادیا، سپریم کورٹ کیخلاف مہم چلائی جارہی ہے، ان 11لوگوں سےعوام کی جان چھوٹنےوالی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ان لوگوں نےدوبارہ اقتدارمیں کبھی نہیں آنا، یہ سب ملک سےفرار ہونے کی کوشش کریں گے، حمزہ شہبازکس قانون کےتحت بیٹھا ہواہے، ہم نےقانونی اورآئینی راستہ اپنایا۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ مریم ضمانت پرہیں اورعدالت کیخلاف پریس کانفرنس کررہی ہیں، کسی ملزم کو 50 روپے بانڈ پرلندن نہیں بھیجاگیا، باچا خان کی پاکستان کیلئےکوئی خدمات نہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ 60 ہزارکروڑروپےکہاں لگاہے؟کراچی ڈیم بنا ہوا ہے،پیسہ دبئی اورلندن میں لگا، سپریم کورٹ پہلےپنجاب کامعاملہ حل کرے، پنجاب کی سب سےبڑی کابینہ بنائی گئی ہے،حلف لینےوالےتوہین عدالت کےمرتکب ہوئے ہیں۔
شیرین مزاری نے کہا کہ نیوٹرل نےکیا جرائم پیشہ کوحکومت دیدی ہے، مریم نوازجھوٹ کےعلاوہ کچھ نہیں بول سکتی، مریم نواز نےکس حیثیت سےپریس کانفرنس کی،مریم نوازضمانت پرہیں پھربھی عدلیہ پرحملہ کررہی ہیں۔
Comments are closed on this story.