Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ کا شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ، صورتحال کا جائزہ لیا

شہر کے دورے کے موقع پر وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ اس مرتبہ شہریوں کوتکلیف نہیں ہونے دینگے۔
اپ ڈیٹ 24 جولائ 2022 04:43pm
کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ شہر کا دورہ کر رہے ہیں: اسکرین گریب: شرجیل میمن ٹوئٹر
کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ شہر کا دورہ کر رہے ہیں: اسکرین گریب: شرجیل میمن ٹوئٹر

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا بارش کے دوران شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ، نکاسی آب و سڑکوں کی صورتحال کا جائزہ لیا۔

وزیراعلیٰ سندھ کے ہمراہ صوبائی وزیرناصرشاہ، شرجیل میمن اور ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب بھی موجود تھے۔

وزیراعلیٰ سندھ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ سندھ نشیبی علاقوں،ندی نالوں اورچوکنگ پوائنٹس کا بھی دورہ کرینگے۔

آج کل سوشل میڈیا پر ہر کوئی ٹاپ صحافی بنا ہوا ہے: مراد علی شاہ

شہر کے دورے کے موقع پر وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ آج کل سوشل میڈیا پرہرکوئی ٹاپ صحافی بنا ہوا ہے، اختیارات اورپیسوں کا مسئلہ نہیں،اصل معاملہ نیک نیتی کا ہے۔

اپنے بیان میں مراد علی شاہ نے کہا کہ شہریوں سے درخواست ہےآج چھٹی ہےتوباہرنہ نکلیں، وزراکی ڈیوٹی لگائی ہے،میں خودمانیٹرکررہاہوں۔

انہوں نے کہا کہ حیدرآباد،بدین جامشورو سمیت ہر شہر کو مانیٹرکررہاہوں، بارش سےپہلےہی شادمان نالےپرکام چل رہاتھا، باتیں کرنیوالوں کوصرف مائیک نظرآتےہیں اورشروع ہوجاتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ محکمہ موسمیات کی پیشگوئی ہے کہ 5 بجے کے بعدتیزبارش ہے، شہرکے نالے اس وقت فعال ہیں،عملہ سڑکوں پرہے۔

CM Sindh

Murad Ali Shah

PPP

Sindh government