Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

ق لیگ ارکان نے پارٹی ڈائریکشن کی خلاف ورزی کی: قمر زمان کائرہ

قمر زمان کائرہ نے کہا کہ حکمران اتحادنے وزیراعلیٰ کےالیکشن کیس میں فل کورٹ بنانےکامطالبہ کیا، ٹرسٹی وزیراعلیٰ کی آئین میں کوئی گنجائش نہیں۔
شائع 24 جولائ 2022 02:47pm
قمر زمان کائرہ ———— فوٹو (فائل)
قمر زمان کائرہ ———— فوٹو (فائل)

پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ ق لیگ ارکان نے پارٹی ڈائریکشن کی خلاف ورزی کی، الیکشن سے پہلے پی ٹی آئی والے ووٹ خریدنے کے الزام لگا رہے تھے۔

لالہ موسیٰ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ نے کہا کہ حکمران اتحادنے وزیراعلیٰ کےالیکشن کیس میں فل کورٹ بنانےکامطالبہ کیا، ٹرسٹی وزیراعلیٰ کی آئین میں کوئی گنجائش نہیں۔

انہوں نے کہا کہ بہرحال ہم پھربھی عدالتی فیصلےکااحترام کرتےہیں، پی ٹی آئی اورق لیگ بتائےان کا مینڈیٹ کیسےچوری ہوا، کہاگیا کہعمران خان اورپی ٹی آئی کے مینڈیٹ پر ڈاکا ڈالا گیا۔

پی پی رہنما کا کہنا تھا کہ کہا گیا 20 کروڑ 40 کروڑ پیسا چلا ہے، چودھری شجاعت نے جماعت کوعمران خان سے اتحاد کرنے سے منع کیا، پرویزالہٰی نےپچھلےالیکشن میں غیرقانونی، غیرآئینی کام کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ تکنیکی بنیاد پر ق لیگ کے ووٹ مسترد ہوئے اور پرویزالہٰی کوشکست ہوئی، مینڈیٹ پارلیمانی پارٹی کانہیں پارٹی سربراہ کاہوتاہے، ق لیگ ارکان نے پارٹی پالیسی سے ہٹ کرووٹ ڈالا۔

Federal govt

ppp leader

Qamar Zaman Kaira