Aaj News

ہفتہ, نومبر 02, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

حمزہ کو دوبارہ عبوری وزیر اعلٰی بنانے کی کیا ضرورت تھی، سپریم کورٹ فیصلے پر شہباز گل کا رد عمل

ہمیں نہیں معلوم نرم مداخلت کونسی ہونی ہے، اکتوبر میں الیکشن کی بات سے ہمیں ٹرک کی بتی کے پیچھے لگایا جارہا ہے، نرم مداخلت کا بیانیہ ٹرک کی بتی ہے
شائع 23 جولائ 2022 06:09pm
سیاسی صورتحال سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے۔ فوٹو — فائل
سیاسی صورتحال سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے۔ فوٹو — فائل
Bari samat bara faisla, Shahbaz Gill ki hungami press conference | Aaj News Updates

رہنما پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) شہباز گل نے وزارت اعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے معاملے پر سپریم کورٹ کے فیصلے پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہا کہ حمزہ شہباز کو دوبارہ عبوری وزیراعلیٰ بنانے کی ضرورت نہیں تھی۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ ان چوروں کو مزید وقت نہیں دیا جائے گا، امید ہے پیر کو واضح فیصلہ آجائے گا اور آئین و قانون کے مطابق جو فیصلہ ہوا ہم قبول کریں گے۔

شہباز گل نے کہا کہ ہمیں نہیں معلوم نرم مداخلت کونسی ہونی ہے، آئین و قانون میں رہتے ہوئے جو مداخلت ہے پی ٹی آئی اس کے ساتھ ہے، اکتوبر میں الیکشن کی بات سے ہمیں ٹرک کی بتی کے پیچھے لگایا جارہا ہے، نرم مداخلت کا بیانیہ ٹرک کی بتی ہے۔

مزید پڑھیں: ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ غلط، حمزہ شہباز پیر تک ٹرسٹی وزیراعلیٰ رہیں گے: سپریم کورٹ

انہوں نے مزید کہا کہ نرم مداخلت کی بات عدالتی فیصلے پر اثر انداز ہونے اور لاہور کی موجودہ سیاسی صورتحال سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے۔

واضح رہے کہ پنجاب اسمبلی میں وزیراعلیٰ کے انتخاب کے معاملے پر ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری کی جانب سے مسلم لیگ (ق) اراکین پارلیمنٹ کے ووٹ مسترد کرنے کی رولنگ کو سپریم کورٹ نے غلط قرار دیتے ہوئے حمزہ شہباز کو وزارت اعلیٰ کے اختیارات 25 جولائی تک استعمال کرنے سے روک دیا۔

shahbaz gill