شہباز شریف، آصف زرداری اور چوہدری شجاعت کی ملاقات کا انکشاف
لاہور: وزیراعظم شہبازشریف، آصف زرداری اورچوہدری شجاعت کے درمیان گزشتہ رات ملاقات ہوئی، جس میں موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں وزیراعظم شہباز شریف نے حمایت کرنے پر مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت کا شکریہ ادا کیا۔
ملاقات میں آئندہ کی سیاسی حکمت عملی پر بھی بات کی گئی۔
اس سے قبل ، سابق صدر آصف علی زرداری نے سابق وزیر اعظم اور سربراہ مسلم لیگ (ق) چوہدری شجاعت حسین سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔
ذرائع کے مطابق آصف زرداری نے چیئرمین ق لیگ سے ملاقات کی جس میں ملکی سیاسی صورتحال سمیت حمزہ شہباز کی وزارت اعلیٰ کے حوالے سے بات ہوئی۔
ذرائع نے بتایا کہ سابق صدر نے چودھری شجاعت سے حمزہ شہباز کی وزارت اعلٰی کو بچانے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا اور انہیں اتحادی جماعتوں کے آئندہ اجلاس میں شرکت کی دعوت بھی دی۔
Comments are closed on this story.