Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

سلمان خان نے اپنی حفاظت کیلئے اسلحہ لائسنس کی درخواست دے دی

سلمان خان اور ان کے والد کو دھمکی آمیز خط موصول ہونے کے بعد ان کی سیکیورٹی سخت ہے
اپ ڈیٹ 23 جولائ 2022 02:37pm
سلمان خان تصویر، اے این آئی
سلمان خان تصویر، اے این آئی

بالی ووڈ سُپر اسٹار سلمان خان نے ممبئی پولیس کو اپنی حفاظت کے لیے اسلحہ لائسنس کی درخواست دے دی۔

گذشتہ ماہ سلمان خان اور ان کے والد کو دھمکی آمیز خط موصول ہونے کے بعد مہاراشٹر کے محکمہ داخلہ نے اداکار کی سیکیورٹی مزید سخت کردی تھی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار اور ان کے والد کو ممبئی کے باندرہ بینڈ اسٹینڈ پرمومینیڈ سے دھمکی آمیز خط موصول ہوا تھا۔

خبررساں ایجنسی کو نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر ممبئی پولیس کےعہدیدار نے سلمان خان کے اسحلہ لائسنس کی درخواست جمع کروانے کی تصدیق کردی ہے۔

اداکارنے ممبئی پولیس کو ایک تحریری درخواست جمع کروائی، جس کے لئے وہ اتھارٹی کے سامنے جسمانی تصدیق کے لیے پیش ہوئے تھے۔

Salman Khan

Bollywood

Mumbai Police