Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پرویز الہیٰ ممکنہ وزیراعلیٰ : آئی جی پنجاب کی کام کرنے سے معذرت

آئی جی پنجاب نے وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز سے وفاق میں تبادلہ کرنے کی درخواست کردی۔
شائع 22 جولائ 2022 03:54pm
پرویز الہیٰ کے منتخب ہونے پر کام کرنا مشکل ہوجائے گا۔
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
پرویز الہیٰ کے منتخب ہونے پر کام کرنا مشکل ہوجائے گا۔ فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل

لاہور: انسپکٹر جنرل (آئی جی) پنجاب راؤ سردار نے مزید کام کرنے سے معذرت کرلی۔

آئی جی پنجاب نے وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز سے وفاق میں تبادلہ کرنے کی درخواست کردی۔

راؤسردارنے درخواست میں کہا کہ پرویز الہیٰ کے منتخب ہونے پر کام کرنا مشکل ہوجائے گا، وہ بلاوجہ تنقید اور پولیس پر ناراض ہیں، میرٹ پرسب کام کئے مگر نہیں چاہتا کوئی نیا معاملہ کھڑا ہو۔

وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے کہا کہ آپ نے ہمیشہ میرٹ اور شفافیت پر فیصلے کیے، ہم آپ کی پروفیشنل خدمات کو سراہتے ہیں۔

lahore

Chaudhry Pervaiz Elahi

IG Punjab

cm punjab election

rao sardar