Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سارہ علی خان اپنے ہی “ماموں” کے ساتھ شادی کی خواہشمند

عوام تذبذب کا شکار ہیں کہ آخر انہوں نے ایسا کیوں کہا اور اس کا کیا مطلب ہے؟
اپ ڈیٹ 23 جولائ 2022 07:58am
اس بار سارہ نے ایسا بیان دے دیا ہے کہ سننے والے حیران رہ گئے ہیں (تصویر: ایڈیولز)
اس بار سارہ نے ایسا بیان دے دیا ہے کہ سننے والے حیران رہ گئے ہیں (تصویر: ایڈیولز)

سارہ علی خان کا شماربالی وڈ کی باصلاحیت اداکاراؤں میں ہوتا ہے، جنہوں نے بہت کم وقت میں ہندی سنیما میں شاندار کامیابیاں سمیٹیں۔

وہ نہ صرف اپنی خوبصورتی کی وجہ سے پسند کی جاتی ہیں، بلکہ فلموں میں ہر کردار کو بخوبی نبھانے کے لیے محنت کرنے کے لیے بھی جانی جاتی ہیں۔

ان کے والدین اداکار سیف علی خان، اور اداکارہ امریتا سنگھ بھی اپنے دور میں بالی وڈ پر چھائے رہے ہیں۔

سارہ علی خان کبھی اپنی بولڈ تصاویر اور وڈیوز کی وجہ سے تو کبھی اپنے بیانات کی وجہ سے زیرِ بحث رہتی ہیں۔

اس بار بھی انہوں نے ایسا بیان دے دیا ہے کہ سننے والے حیران رہ گئے ہیں۔

عوام تذبذب کا شکار ہیں کہ آخر انہوں نے ایسا کیوں کہا اور اس کا کیا مطلب ہے؟

سارہ علی خان نے اپنے والد سیف علی خان کے ساتھ “کافی ود کرن شو” میں شرکت کی، جہاں میزبان کرن جوہر کے ایک سوال کا جواب دینے کے بعد وہ سرخیوں میں آگئیں۔

شو میں جب کرن جوہر نے سارہ علی خان سے پوچھا کہ آپ کس سے شادی کرنا چاہتی ہیں تو انہوں نے کہا کہ میں رنبیر کپور سے شادی کرنا چاہتی ہوں اور کارتک آریان کو ڈیٹ کرنا چاہتی ہوں۔

جب کرن نے سارہ علی خان سے پوچھا کہ کیا وہ رنبیر کو ڈیٹ کرنا چاہتی ہیں؟ تو انہوں نے انکار کرتے ہوئے کہا کہ میں صرف رنبیر سے شادی کرنا چاہتی ہوں اور کارتک کو ڈیٹ کرنا چاہتی ہوں۔

لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ رنبیر کپور سارہ علی خان کے ماموں لگتے ہیں؟

رنبیر کپور سارہ کی سوتیلی والدہ، کرینہ کپور کے بھائی ہیں۔ اس طرح وہ رشتے میں سارہ علی خان کے ماموں لگتے ہیں۔

لیکن سارہ علی خان نے بغیر کسی خوف کے سب کے سامنے اس خواہش کا اظہار کیا۔

غور طلب ہے کہ ان کے سامنے ان کے والد سیف علی خان بھی بیٹھے ہوئے تھے، اور یہ بات انہوں نے اپنے والد کے سامنے کہی تھی۔

Bollywood

ranbir kapoor

koffee with karan

Sara Ali Khan