Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

‘گرل فرینڈ نہیں بیوی رکھیں’، ناصر خان جان کا نوجوانوں کو مشورہ

ناصر خان جان اور ان کی اہلیہ ایک دوسرے کی زبان کیسے سمجھتے ہیں؟
شائع 22 جولائ 2022 03:05pm
After becoming Father, Nasir Khan Jan exclusive interview | Aaj News

شاید ہی کوئی پاکستان ہوگا جو ناصر خان جان سے ناواقف ہو، یہ ایک ایسا نام ہے جو بلاشبہ سوشل میڈیا پر کافی مقبول ہے۔

ایک ایسی دکھاوے کی دنیا جہاں پاکستانی اداکار مقبولیت میں اضافے کے لیے بے شرمی سے دوسروں کے ناشتوں کی تصاویر اپنی بتا کر پوسٹ کرتے ہیں، ناصر خان نے اپنی اصل شناخت برقرار رکھی ہے۔

آج نیوز نے پشاور سے تعلق رکھنے والے سوشل میڈیا انفلوئنسر ناصر خان جان سے ان کی ذاتی زندگی، افغانی اہلیہ اور حال ہی دنیا میں آنکھیں کھولنے والے بیٹے کے بارے میں گفتگو کی ہے۔

بیٹے کا نام کیا رکھا؟

ناصر خان نے بتایا کہ “میں نے سوشل اکاؤنٹ پر اپنے بیٹے کا ذکر کیا ہے اور اس کی تصویر بھی پوسٹ کی ہے۔ ماشاءاللہ وہ بہت خوب صورت ہے اور اس کا نام ایان خان جان ہے۔

جب ان سے سوال کیا گیا کہ جتنی محبت آپ کو ملتی ہے اس کے ساتھ تنقید بھی آتی ہے، تو وہ اتنا مثبت کیسے رہتے ہیں؟

اس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ “آج کل سوشل میڈیا پر تبصرے اور چیزیں اتنی عام ہو گئی ہیں کہ بڑی بڑی شخصیات کو بھی منفی تبصرے جھیلنے پڑتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ منفی اور مثبت تبصرے تو ہمیشہ ہوتے ہی رہتے ہیں۔ میں مثبت پر زیادہ توجہ دیتا ہوں، لوگوں کو بھی مثبت چیزیں کرنی چاہئیں اور ان کی تعریف کرنی چاہئے، لوگوں کو منفیت سے دور رہنا چاہئے۔“

اپنی ایک ویڈیو میں انہوں نے بتایا تھا کہ ان کی اہلیہ فارسی اور پشتو بولتی ہیں، بعض اوقات ایک دوسرے کو سمجھنا مشکل ہوجاتا ہے، ایسے میں ناصر مینیج کیسے کرتے ہیں؟

انہوں نے کہا کہ میری بیوی افغانی ہے، وہ فارسی بولتی ہے اور میں پاکستانی ہوں، ایسا نہیں ہے کہ ہم ایک دوسرے کو نہیں سمجھتے کیونکہ دل کی زبان بھی ایک چیز ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ دونوں کی پشتو زبان ایک ہی ہے اور وہ اردو بھی سمجھتی ہیں، اسی وجہ سے ہمارے لیے ایک دوسرے کو سمجھنا آسان ہے اور ہمارے درمیان تفہیم موجود ہے۔ جو زندگی ہم ایک ساتھ گزار رہے ہیں وہ ہم دونوں کے لیے بہت آسان ہے۔“

ان سے سوال کیا گیا کہ معیشت تباہ ہو رہی ہے اور تقریباً تمام ضروری اور پرتعیش اشیاء کی قیمتیں بڑھ گئی ہیں، مہنگائی کے باوجود، کوئی بھی شخص صرف 3000 روپے میں ناصر کے ساتھ سالگرہ کا ذاتی پیغام ریکارڈ کروا سکتا ہے۔ تو کیا بات ہے کہ وہ قیمت نہیں بڑھاتے؟

جس پر ان کا کہنا تھا کہ “ صرف اتنا کہنا چاہوں گا کہ میں نے یہ چارجز اس لیے برقرار رکھے ہیں کہ میں مداحوں پر بوجھ نہیں بننا چاہتا، ہر کوئی کوشش کر رہا ہے اور میں بھی کوشش کر رہا ہوں۔ اخراجات بھی بڑھ گئے ہیں اور اگر میں اپنے چارجز بھی بڑھا دوں تو یہ واقعی مشکل ہو جائے گا نا؟“

جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا وہ اپنے مداحوں سے کچھ کہنا چاہیں گے؟

تو ناصر خان جان نے کہا کہ ان کی کامیابی مداحوں کی وجہ سے ہی ہے۔

ناصر نے کہا، “میں اپنے مداحوں سے کہنا چاہوں گا کہ میں آج جس مقام پر ہوں ان کی وجہ سے ہوں۔ میں امید کروں گا کہ آپ لوگ خوش رہیں اور دوسرے لوگوں کو بھی خوش رکھیں۔”

ناصر نے پرستاروں کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ “آج کل بہت سے لوگ گرل فرینڈز اور دوسری چیزوں میں مبتلا ہیں، اس میں مت پڑیں، بس شادی کر لیں، اپنا گھر بنائیں اور خوش رہیں۔”

انہوں نے صلاح دی کہ “جس گھر میں بزرگ ہیں براہ کرم ان کا احترام کرنا اور ان کا خیال رکھنا یاد رکھیں۔ ماشاءاللہ آج میں جو کچھ بھی ہوں اپنے مداحوں اور بزرگوں کی وجہ سے ہوں۔ شکریہ۔”

nasir khan jan

Exclusive Interview