Aaj News

منگل, نومبر 05, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

وزیراعلیٰ پنجاب کا انتخاب: اجلاس میں اراکین اسمبلی کے موبائل فون لے جانے پر پابندی عائد

ایوان میں موبائل فون لے جانے پر پابندی ہو گی، اراکین اسمبلی سے گزارش ہے اسمبلی کی طرف سے جاری کردہ شناختی کارڈ ہمراہ رکھیں، سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی
شائع 22 جولائ 2022 02:18pm
Punjab ki wazarat ka taj kis kay sar sajay ga? | Aaj News Updates

سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق آج ہونے والے وزیر اعلیٰ پنجاب کے انتخابات کے لیے اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے ضابطہ اخلاق جاری کردیا گیا ہے، جس کے مطابق اسمبلی میں موبائل فون لے جانے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی کا کہنا ہے کہ شفاف اور منصفانہ الیکشن کے انعقاد کے لیے سیکرٹریٹ میں اراکین اسمبلی اور اسمبلی سٹاف کے مہمانوں کے داخلے پر مکمل پابندی ہو گی۔

محمد خان کا کہنا ہے کہ اسمبلی سیسشن کے دوران اسپیکر باکس، آفیسر باکس اور مہمانوں کی گیلریاں بند ہوں گی، تاہم میڈیا گیلری کھلی ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ ایوان میں موبائل فون لے جانے پر پابندی ہو گی، اراکین اسمبلی سے گزارش ہے اسمبلی کی طرف سے جاری کردہ شناختی کارڈ ہمراہ رکھیں۔

سیکریٹری پنجاب اسمبلی نے کہا کہ اراکین اسمبلی کا داخلہ ڈیوٹی فری شاپ کی طرف واقع گیٹ سے ہوگا۔ پولیس، اسمبلی سیکرٹریٹ کی چار دیواری کے باہر انتظامی معاملات کنٹرول کرے گی۔

محمد خان بھٹی کے مطابق میڈیا پریس گیلری کے ذریعے وزیر اعلیٰ پنجاب کے الیکشن کی کوریج کرے گا۔

Punjab CM election