Aaj News

ہفتہ, نومبر 02, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

سندھ بلدیاتی انتخابات: ٹی ایل پی کا کراچی مارچ دھرنے میں تبدیل

کراچی: سندھ میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کے خلاف تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کا کراچی میں ہونے والا مارچ دھرنے...
شائع 22 جولائ 2022 01:49pm
تحریک لبیک کے امیر سعد حسین رضوی آج دوپہر 2 بجے دھرنے کے شرکا سے خطاب کریں گے (تصویر: وائس پی کے)
تحریک لبیک کے امیر سعد حسین رضوی آج دوپہر 2 بجے دھرنے کے شرکا سے خطاب کریں گے (تصویر: وائس پی کے)

کراچی: سندھ میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کے خلاف تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کا کراچی میں ہونے والا مارچ دھرنے میں تبدیل ہوگیا۔

ٹی ایل پی کارکنان کی بڑی تعداد نے سندھ الیکشن کمیشن کے دفتر کے باہر احتجاجاً دھرنا دے دیا، کارکنان کی جانب سے نعرے بازی بھی کی جا رہی ہے۔

تحریک لبیک کے امیر سعد حسین رضوی آج دوپہر 2 بجے دھرنے کے شرکا سے خطاب کریں گے، جبکہ شرکا نماز جمعہ بھی الیکشن کمیشن کے دفتر کے باہر ادا کریں گے۔

ترجمان ٹی ایل پی کے مطابق نماز جمعہ سعد حسین رضوی کی امات میں احتجاجی دھرنے کے مقام پر ادا کی جائے گی۔

دو روز قبل الیکشن کمیشن نے بگڑتی موسمی صورتِ حال کے پیشِ نظر 24 جولائی کو سندھ میں ہونے والے بلدیاتی اور 27 جولائی کو کراچی میں ہونے والے حلقہ این اے 245کے ضمنی انتخابات ملتوی کردیے تھے۔

گزشتہ روز تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے امیر غلام غوث بغدادی نے الیکشن کمیشن کی جانب سے انتخابات ملتوی کئے جانے پر شدید تشویش کا اظہار کرتےہوئے کراچی کے علاقے نمائش تا الیکشن کمیشن آفس سندھ تک احتجاجی ریلی کا اعلان کیا تھا۔

ECP

karachi

TLP

Sindh Local Government Election

Protest March