Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

رنویر سنگھ کا برہنہ فوٹو شوٹ وائرل، انٹرنیٹ پر میمز کا طوفان

انٹرنیٹ پر وائرل ہونے والی تصویری سیریز میں رنویر کو مکمل برہنہ حالت میں مختلف پوز دیتے دیکھا جاسکتا ہے۔
اپ ڈیٹ 22 جولائ 2022 01:22pm
فوٹو شوٹ کے زریعے 70 کی دہائی کے پاپ آئکن برٹ رینالڈس کو خراج تحسین پیش کیا گیا ہے (تصویر: نیشنل ہیرالڈ)
فوٹو شوٹ کے زریعے 70 کی دہائی کے پاپ آئکن برٹ رینالڈس کو خراج تحسین پیش کیا گیا ہے (تصویر: نیشنل ہیرالڈ)

بولی وُڈ اداکار رنویر سنگھ کے برہنہ فوٹو شوٹ نے میمرز کو ایک نیا موضوع فراہم کردیا ہے۔

رنویر نے حال ہی میں پیپر میگزین کے لیے ایک فوٹو شوٹ کرایا جس میں انہوں نے اپنے تمام اثاثے ظاہر کر دئیے۔

اداکار کی انٹرنیٹ پر وائرل ہونے والی تصویری سیریز میں انہیں مکمل برہنہ حالت میں مختلف پوز دیتے دیکھا جاسکتا ہے۔

اس فوٹو شوٹ کے زریعے 70 کی دہائی کے پاپ آئکن برٹ رینالڈس کو خراج تحسین پیش کیا گیا ہے۔ جو 1972 میں کاسموپولیٹن میگزین کے شوٹ کے لیے بے لباس ہو گئے تھے۔

ایک طرف جہاں رنویر کے مداح ان کے اعتماد کو سراہ رہے ہیں تو دوسری جانب کچھ نے مزاحیہ میمز کا سہارا لیا ہے۔

ایک ٹویٹر صارف نے رنویر کی عریاں تصویر مائیکل اینجلو کی کلاسک پینٹنگ “دی کریشن آف ایڈم” پر چسپاں کر ڈالی اور کیپشن میں لکھا، “ دی کریشن آف رنویر سنگھ“ (رنویر سنگھ کی تخلیق)

ایک اور صارف نے مزاحیہ انداز اپناتے ہوئے لکھا، “میں اپنی پوری تنخواہ سوئگی اور زوماٹو پر خرچ کرنے کے بعد”۔

ایک میمر نے رنویر کی قالین پر لیٹے ہوئے تصویر شیئر کی اور لکھا، “کاکروچ رات کو کچن کی لائٹ جلنے کے بعد “۔

“باجی راؤ مستانی” اداکار کی تصویر مکڑی کے جال پر پوسٹ کرتے ہوئے، ایک صارف نے لکھا، “معذرت، میں یہاں رنویر سنگھ کو ٹرول کرنے کے لیے نہیں آئی ہوں۔ لیکن مجھے یہ تصویر واقعی مضحکہ خیز لگی۔”

ایک اور صارف نے اپنا بچپن یاد کرتے ہوئے لکھا، “3 سالہ میں، جب میں نہانا نہیں چاہ رہا ہوں۔”

اپنے انداز کے بارے میں پیپر میگزین سے گفتگو کرتے ہوئے رنویر نے کہا کہ، “میرے لیے جسمانی طور پر برہنہ ہونا بہت آسان ہے، لیکن میری کچھ پرفارمنسز کچھ زیادہ ہی بیہودہ رہی ہیں۔

ورک فرنٹ کی بات کریں تو رنویر سنگھ، ہدایت کار کرن جوہر کی فلم “راکی اور رانی کی پریم کہانی” میں عالیہ بھٹ کے ساتھ کام کریں گے۔ وہ روہت شیٹی کی “سرکس” میں پوجا ہیگڑے، جیکولین فرنینڈس اور ورون شرما کے ساتھ بھی نظر آنے والے ہیں۔

Bollywood

Ranveer Singh

Nude Photo Shoot

Memes