Aaj News

منگل, نومبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Awwal 1446  

آصف زرداری کا نوازشریف سے رابطہ، وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب پر مشاورت

آصف زرداری نے نواز شریف کو تمام موجودہ سیاسی صورتحال سے آگاہ کیا جبکہ دونوں رہنماؤں کے درمیان وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب پر بھی مشاورت ہوئی۔
شائع 22 جولائ 2022 09:32am
آصف زرداری نے نوازشریف کو تمام موجودہ سیاسی صورتحال سے آگاہ کیا۔
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
آصف زرداری نے نوازشریف کو تمام موجودہ سیاسی صورتحال سے آگاہ کیا۔ فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل

اسلام آباد: سابق صدر آصف زرداری نے مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف سے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔

آصف زرداری نے نوازشریف کو تمام موجودہ سیاسی صورتحال سے آگاہ کیا جبکہ دونوں رہنماؤں کے درمیان وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب پر بھی مشاورت ہوئی۔

وزیراعلیٰ پنجاب کاچناؤ: آصف زرداری کی چوہدری شجاعت سے 2 ملاقاتیں

ادھر وزیراعلیٰ پنجاب کے چناؤکیلئے سیاسی جوڑ توڑ جاری ہے، حمزہ شہباز کی وزارت اعلیٰ بچانے کیلئے مفاہمت کے بادشاہ آصف زرداری نے چوہدری شجاعت کے آستانے پر ڈیرہ ڈال دیا اور ایک گھنٹے میں چوہدری شجاعت سے 2 ملاقاتیں کیں۔

آصف زرداری اورچوہدری شجاعت کے درمیان ہونے والی ملاقات میں شرکت کے لیے پرویزالٰہی کو بھی اس وقت دعوت نامہ ملا، جب وہ مونس الٰہی کے ہمراہ مقامی ہوٹل میں عمران خان کے اجلاس میں شریک تھے۔

اطلاع ملنے پر پرویز الٰہی اور مونس الٰہی چوہدری شجاعت کی رہائش گاہ پہنچے، چوہدری شجاعت نے ان سے درخواست کی کہ وہ آصف زرداری کی بات سن لیں مگر مونس الہیٰ نے ملاقات سے انکار کردیا۔

آصف زرداری نے پیشکش کی کہ پرویز الٰہی یا حمزہ شہباز کو مسلم لیگ (ن)، مسلم لیگ (ق) اور پیپلزپارٹی کا مشترکہ امیدوار بنادیا جائے تاہم پرویز الٰہی ایسے کسی فارمولے کے حق میں نہیں۔

پارلیمانی پارٹی کے ارکان سے گفتگو کرتے ہوئے آصف زرداری نے کہا کہ مفاہمت کی سیاست کرتا رہوں گا، حمزہ شہباز کو منتخب کروانے کی پوری کوشش کریں گے۔

پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے واضح کیا کہ وہ خرید و فروخت کی سیاست پر یقین نہیں رکھتے۔

اسلام آباد