Aaj News

جمعہ, دسمبر 27, 2024  
24 Jumada Al-Akhirah 1446  

امریکی صدر جوبائیڈن کورونا کا شکار ہوگئے

وائٹ ہاؤس کے کورونا کوآرڈینیٹر ڈاکٹر آشیش جھا نے کہا کہ بائیڈن کا آکسیجن لیول نارمل ہے، وہ پانچ دن قرنطینہ میں رہیں گے
اپ ڈیٹ 22 جولائ 2022 01:38pm
امریکی صد دو مرتبہ بوسٹر شاٹ لگا چکے ہیں، تصویر فیس بک
امریکی صد دو مرتبہ بوسٹر شاٹ لگا چکے ہیں، تصویر فیس بک

امریکی صدر جوبائیڈن کورونا کا شکار ہونے کے بعد بھی اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں۔

روئٹرز کے مطابق وائٹ ہاؤس نے کہا کہ جو بائیڈن امریکا کے صدر کی حیثیت سے خدمات انجام دینے والے اب تک کے سب سے معمر شخص ہیں۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ 79 سالہ امریکی صدرکو ہلکی علامات کا سامنا ہے لیکن وہ کام جاری رکھیں گے۔

وائٹ ہاؤس کے معالج کیون او کونر نے جاری بیان میں کہا کہ جوبائیڈن کو تھکاوٹ اور کبھی کبھار خشک کھانسی ہے، جس کی علامات انہیں بدھ کے روز سے محسوس ہونے لگیں تھیں۔

امریکی صدر جوبائیڈن نے ٹوئٹر پر جاری اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ "اچھا محسوس کر رہا ہوں۔"

انہوں نے21 سیکنڈ کے کلپ میں یہ بھی کہا کہ وہ بہت کام کر رہے ہیں اور وہ اپنے فرائض کو جاری رکھیں گے۔

وائٹ ہاؤس کے کوورونا کوآرڈینیٹر ڈاکٹر آشیش جھا نے کہا کہ بائیڈن کا آکسیجن لیول نارمل ہے اور وہ پانچ دن قرنطینہ میں رہیں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ جب جوبائیڈن کا کورونا ٹیسٹ منفی ہو جائے گا، تو وہ عوامی تقریبات میں واپس شرکت کریں گے۔

خیال رہے کہ امریکی صدر جوبائیڈن نے کورونا ویکسین کی دو خوارک لینے کے ساتھ ہی دو مرتبہ بوسٹر شاٹ لگا چکے ہیں۔

کورونا وائرس

امریکی صدر

جوبائیڈن