Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

وزیراعظم کی زیرِ صدارت اجلاس، افغان حکومت کو فنڈز کی منتقلی کی منظوری

آئندہ مہینے پاکستانی روپیہ امریکی ڈالر کے مقابلے میں مستحکم ہوجائے گا: مفتاح اسماعیل
شائع 21 جولائ 2022 08:25pm
پاکستانی روپیہ امریکی ڈالر کے مقابلے میں مستحکم ہوجائے گا۔ فوٹو — فائل
پاکستانی روپیہ امریکی ڈالر کے مقابلے میں مستحکم ہوجائے گا۔ فوٹو — فائل

وزیراعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں ملکی سیاسی و معاششی صورتحال سے متعلق اہم فیصلے کیئے گئے۔

کابینہ اجلاس میں وزیراعظم نے لاہور سے بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی جس میں شرکا نے سابق ڈی جی انٹیلی جنس بیورو (آئی بی) آفتاب سلطان کی بطور چیئرمین قومی احتساب بیورو (نیب) تعیناتی کی منظوری دی۔

اعلامیے کے مطابق کابینہ نے افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے لیے ملٹی ماڈل ایئر روڈ کوریڈور اور افغانستان کی حکومت کو فنڈز کی منتقلی کی منظوری دے دی۔

اجلاس کے اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ وفاقی کابینہ نے پاکستان اور ترکی کے مابین ٹریڈ اِن گڈز معاہدے پر دستخط کرنے کی منظوری دے دی جس پر وزیراعظم نے اس معاہدے کے حوالے سے وزرات تجارت کی کوششوں کو سراہا۔

وفاقی کابینہ اجلاس میں وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے شرکا کو امریکی ڈالرز کے ریٹ میں حالیہ اضافے کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ڈالر کم اور روپے کی قدر میں استحکام کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جارہے ہیں، آئندہ مہینے پاکستانی روپیہ امریکی ڈالر کے مقابلے میں مستحکم ہوجائے گا۔

مفتاح اسماعیل نے کہا کہ رواں مالی سال گزشتہ سال کی نسبت ملک میں اقتصادی ترقی کی شرح بہتر رہے گی جب کہ موجودہ حکومت نے پیداواری شعبے بشمول شعبہ زراعت کو تاریخی ٹیکس مراعات بھی دی ہیں۔

afghanistan

Shehbaz Sharif

Turkey

dollar vs rupee

federal cabinet meeting