Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

کل سے سیاست ایک نیا رُخ اختیار کرے گی: شیخ رشید

پی ڈی ایم کی 14جماعتیں 28 بھی ہوجائیں تو کچھ نہیں کرسکیں گی جنہیں عمران خان ایک ٹھوکر میں اڑا دیں گے
شائع 21 جولائ 2022 05:34pm
آصف زرداری نے دو بھائیوں میں  لڑائی کرادی۔ فوٹو — فائل
آصف زرداری نے دو بھائیوں میں لڑائی کرادی۔ فوٹو — فائل

سابق وفاقی وزیر اور سربراہ عوامی مسلم لیگ (اے ایم ایل) شیخ رشید کا کہنا ہے کہ ہم پر اتنے کیسز ہیں شاید ضمانت والے بھی نہ ملیں۔

ایک بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ 30 اگست سے پہلے الیکشن کا اعلان ہوجانا چاہئے، مسائل کا انتخابات کے علاوہ کوئی دوسرا حل نہیں۔

انہوں نے کہا کہ عوام کی حالت بہت زیادہ خراب ہے، موجودہ دور میں لوگ ذہنی مریض ہوچکے ہیں جب کہ حکومت تاحال گورنر اسٹیٹ بینک تعینات کرسکی اور نہ آئی ایم ایف نے انہیں ابھی تک ایک ڈالر دیا ہے۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ امپورٹڈ حکومت کے دن گنے جا چکے ہیں، کل سے سیاست ایک نیا رُخ اختیار کرے گی، پی ڈی ایم کی 14جماعتیں 28 بھی ہوجائیں تو کچھ نہیں کرسکیں گی جنہیں عمران خان ایک ٹھوکر میں اڑا دیں گے۔

سابق وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ جہاں منڈی لگتی ہے وہاں آصف زرداری موجود ہوتا ہے جس نے دو بھائیوں میں بھی لڑائی کرادی ہے۔

pti

PDM

Sheikh Rasheed

imran khan

IMF