Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

ملک میں امریکی ڈالر بے قابو، 226.81 روپے پر بند

ڈالر کی قیمت میں ایک روپے 89 پیسے اضافے کے بعد ملکی تبادلہ منڈیوں میں امریکی ڈالر 226 روپے 81 پیسے کی بلند ترین سطح پر بند ہوا ہے
اپ ڈیٹ 21 جولائ 2022 05:01pm
انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں مزید اضافہ ہوا ہے۔ فوٹو — فائل
انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں مزید اضافہ ہوا ہے۔ فوٹو — فائل

امریکی ڈالر نے ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچتے ہی روپے کو مزید بے قدر کردیا۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق ایک روپے 89 پیسے اضافے کے بعد ملکی تبادلہ منڈیوں میں امریکی ڈالر 226 روپے 81 پیسے کی بلند ترین سطح پر بند ہوا ہے۔

رواں ہفتے کے ابتدائی چار دنوں میں ڈالر کے بھاؤ میں 15 روپے 86 پیسے کا اضافہ ہوا ہے جب کہ اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی کی قیمت فروخت 228 روپے ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز ایک امریکی ڈالر کی قیمت دو روپے 96 پیسے اضافے سے 224 روپے 92 پیسے ہوگئی تھی۔

SBP

ڈالر

interbank

Karachi Rain