“الوداع”: کیا عدنان سمیع خودکشی کرنے جا رہے ہیں؟ مداح تشویش میں مبتلا
سابق “پاکستانی” گلوکار عدنان سمیع کی انسٹاگرام پوسٹ نے ان کے مداحوں کو تشویش میں مبتلا کردیا ہے۔
گزشتہ روز انہوں نے اپنے انسٹاگرام ہینڈل سے تمام ویڈیوز اور تصاویر ڈیلیٹ کر دی تھیں۔
اپنی پروفائل مکمل طور پر خالی کرنے کے بعد 50 سالہ گلوکار نے انسٹاگرام پر ہی ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں صرف “الوداع” لکھا ہوا تھا۔
عدنان کی جانب سے پوسٹ شیئر کئے جانے کے فوراً بعد پریشان مداحوں نے کمنٹ سیکشن میں سوالات کی بھرمار کردی۔
ایک مداح نے روتے ہوئے ایموجی کے ساتھ لکھا، “کیا؟؟؟ کیا آپ ٹھیک ہیں؟”
بہت سے لوگوں نے یہ قیاس بھی کیا کہ شاید یہ ویڈیو ان کے آنے والے گانے کا اعلان ہوسکتا ہے۔
ایک صارف نے تو ان سے پوچھا بھی کہ “کیا یہ آپ کا آنے والا گانا ہے؟”
ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ “سشانت سنگھ راجپوت کے بعد عدنان سمیع کا یہ پیغام تشویش ناک ہے۔”
آنجہانی بھارتی اداکار سشانت سنگھ نے 14 جون 2020 کو نامعلوم وجوہات کی بنا پر خودکشی کرلی تھی۔
عدنان سمیع کون ہیں؟
عدنان سمیع کا تعلق پاکستان سے ہے، انہوں نے 2016 میں پاکستانی شہریت ٹھکرا کر ہندوستانی شہریت حاصل کی۔
گلوکار اپنے مشہور ترین گانے “لفٹ کرا دے” سے لے کر موجود روپ میں آنے کے لیے مشہور ہیں۔
مبینہ طور پر پہلے البم کے دوران ان کا وزن 230 کلو گرام تھا۔
2020 میں، انہیں پرفارمنگ آرٹس کے شعبے میں ان کی شراکت کے لیے بھارت کا پدم شری ایوارڈ سے نوازا گیا۔
گزشتہ ماہ گلوکار نے اپنے مالدیپ وزٹ کی تصاویر شیئر کیں، جنہیں دیکھ کر ان کے مداح گزشتہ برسوں میں ہونے والی جسمانی تبدیلی پر ان کی تعریف کئے بنا نہ رہ سکے۔
Comments are closed on this story.