Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

سندھ بلدیاتی انتخابات: پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کو مسترد کردیا

الیکشن کمیشن نے فیصلے سے پہلے تمام سیاسی جماعتوں کو کیوں نہیں بلایا؟ ان کو معلوم تھا کہ الیکشن ہوگئے تو ان کے منہ کالے ہوں گے، خرم شیر زمان
اپ ڈیٹ 21 جولائ 2022 09:25am
خرم شیر زمان نے چیف الیکشن کمشنر سے استعفیٰ دینے کا مطالبہ کردیا۔

کراچی: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے الیکشن کمیشن کی جانب سے سندھ میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کے فیصلے کو مسترد کردیا۔

پی ٹی آئی کے رہنما خرم شیر زمان نے کہا کہ پیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم بلدیاتی الیکشن ملتوی کرانے میں کامیاب ہوگئے، الیکشن کمیشن نے فیصلے سے پہلے تمام سیاسی جماعتوں کو کیوں نہیں بلایا؟ ان کو معلوم تھا کہ الیکشن ہوگئے تو ان کے منہ کالے ہوں گے، الیکشن کمیشن جانتا تھا کہ سندھ میں پی ٹی آئی جیت رہی تھی۔

رہنما تحریک انصاف خرم شیر زمان نے چیف الیکشن کمشنر سے استعفیٰ دینے کا مطالبہ کردیا۔

سندھ میں بلدیاتی اور کراچی میں این اے 245 کے ضمنی الیکشن ملتوی

گزشتہ روز الیکشن کمیشن نے ممکنہ بارشوں کے پیش نظر سندھ میں بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ اور کراچی میں این اے 245کے ضمنی الیکشن ملتوی کردیے تھے۔

الیکشن ملتوی کرنے کی درخواست سندھ حکومت نے کی تھی، جس کے بعد الیکشن کمیشن نے بلدیاتی الیکشن کیلئے 28 اگست جبکہ ضمنی انتخابات کیلئے 21 اگست کی نئی تاریخ دی تھی۔

سندھ میں بلدیاتی انتخابات 24 جولائی اور کراچی میں این اے 245 پر ضمنی انتخابات 27 جولائی کو ہونا تھے۔

pti

اسلام آباد

khurram sher zaman

Eelection Commision

Sindh Local Government Election

NA-245