Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

گجرات پولیس نے ملزمہ کے ہمراہ تصویر بنانے کیلئے انوکھا انداز اپنا لیا

تھانہ دولت نگر میں لیڈی کانسٹیبل کی عدم دستیابی کے باعث ایس ایچ او نے مرد پولیس اہلکار کو لیڈیز پولیس یونیفارم پہنا کر ملزمہ کے ساتھ تصویر بنا ڈالی
شائع 20 جولائ 2022 10:43pm
خاتون سمیت 2 افراد کو گرفتار کیا تھا۔ فوٹو — سوشل میڈیا
خاتون سمیت 2 افراد کو گرفتار کیا تھا۔ فوٹو — سوشل میڈیا

پنجاب کے شہر گجرات کے تھانے میں خاتون پولیس اہلکار کی عدم موجودگی کے بنا پر ملزمہ کے ساتھ تصویر بنانے کے لئے پولیس نے انوکھی جگاڑ نکال لی۔

شہر کے دولت نگر نامی تھانے میں لیڈی کانسٹیبل کی عدم دستیابی کے باعث ایس ایچ او نے مرد پولیس اہلکار کو لیڈیز پولیس یونیفارم پہنا کر ملزمہ کے ساتھ تصویر بنا ڈالی۔

سوشل میڈیا صارفین تصویر وائرل ہوتے ہی پنجاب پولیس کو آڑے ہاتھوں لے رہے ہیں۔

اس ضمن میں پولیس ترجمان نے کہا کہ معاملہ سامنے آنے پر ایس ایچ او اسلم ہنجرا کو معطل کرکے لائن حاضر کردیا گیا ہے جب کہ ڈی پی او نے ڈی ایس پی صدر کو 24 گھنٹے میں انکوائری مکمل کرنے کا حکم دیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پولیس نے اسلحہ اور منشیات فروشی کے الزام میں خاتون سمیت 2 افراد کو گرفتار کیا تھا۔

social media

Gujrat

Punjab police