Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب، سیاسی و اقتصادی صورتحال سے متعلق اہم فیصلے متوقع

کابینہ کے الیکٹرک صارفین کے لئے بجلی کی قیمتوں میں ایک روپے 55 پیسے اضافے کی توثیق کرے گی
شائع 20 جولائ 2022 09:32pm
اجلاس میں یوریا کھاد کی درآمد کی منظوری دی جائے گی۔ فوٹو — فائل
اجلاس میں یوریا کھاد کی درآمد کی منظوری دی جائے گی۔ فوٹو — فائل

وزیراعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس کل ہوگا جس میں ملکی سیاسی و اقتصادی صورتحال کے حوالے سے اہم فیصلے متوقع ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والے کابینہ اجلاس میں وفاقی کابینہ کے الیکٹرک صارفین کے لئے بجلی کی قیمتوں میں ایک روپے 55 پیسے اضافے کی توثیق کرے گی۔

ذرائع کے مطابق چیئرمین فیڈرل لینڈ کمیشن (ایف ایل سی) کی تعیناتی، افغانستان کے لئے ملٹی ماڈل ائیر روڈ کو ریڈور کی منظوری اور پاکستان ترکی کے مابین سامان کے بدلے سامان کی تجارت کا معاہدہ بھی اجلاس کے ایجنڈے میں شامل ہے۔

حکومتی ذرائع نے بتایا کہ کابینہ اجلاس میں افغانستان میں تین پاکستانی اسپتالوں کو شروع کرنے کے لئے رقم افغان حکومت کو فراہم کرنے اور چین سے دو لاکھ ٹن یوریا کھاد کی درآمد کی منظوری دی جائے گی۔

Shehbaz Sharif

Turkey

K-Electric

federal cabinet meeting