Aaj News

منگل, نومبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Awwal 1446  

کراچی سے پی ٹی آئی کے منتخب نمائندے گمشدہ ہیں، شرجیل انعام میمن

شرجیل انعام میمن نے کہا کہ 95 فیصد ایم این ایزاورایم پی ایزنے حلقوں میں مڑکرنہیں دیکھا، پی ٹی آئی مافیا بننے کی کوشش کر رہی ہے
شائع 20 جولائ 2022 05:23pm
شرجیل انعام میمن (فوٹو: فائل)
شرجیل انعام میمن (فوٹو: فائل)

کراچی : صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ کراچی سے پی ٹی آئی کے منتخب نمائندے گمشدہ ہیں، عوام جانتے ہیں 2018 کے بعد پی ٹی آئی کے نمائندے نظرنہیں آئے۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شرجیل انعام میمن نے کہا کہ 95 فیصد ایم این ایزاورایم پی ایزنے حلقوں میں مڑکرنہیں دیکھا، پی ٹی آئی مافیا بننے کی کوشش کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان پاکستان کے لئے بال ٹھاکرے ہیں، پی ٹی آئی پاکستان کی شیوسینا بنتی جارہی ہے،عمران خان آج بھی قانون سے بالاترہے۔

شرجیل انعام میمن نے کہا کہ کوئی جرات نہیں کرسکتا کہ عمران خان کو گرفتار کرے، نفرت کی سیاست عمران خان کا وطیرہ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان پنجاب کے نمبرون ڈاکو کو وزیراعلی بنارہے ہیں، عمران خان کو چاہئے کہ پرویزالٰہی سے معافی مانگیں۔

pti

PPP

Sharjeel Memon