Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

وزیراعلیٰ پنجاب کا انتخاب: چوہدری شجاعت نے پرویز الٰہی کی حمایت کا اعلان کردیا

مفاہمت کے بادشاہ آصف زرداری بھی مسلم لیگ (ق)کے صدر کو منانے میں ناکام ہوگئے، چوہدری شجاعت نے پارٹی اراکین کو اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الٰہی کو ووٹ دینے کی ہدایت کردی۔
اپ ڈیٹ 20 جولائ 2022 04:24pm
مفاہمت کے بادشاہ آصف زرداری بھی مسلم لیگ (ق) کے صدر کو منانے میں ناکام ہوگئے۔
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
مفاہمت کے بادشاہ آصف زرداری بھی مسلم لیگ (ق) کے صدر کو منانے میں ناکام ہوگئے۔ فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل

لاہور: پنجاب کی وزارت اعلیٰ کے انتخاب سے متعلق مسلم لیگ (ق)کے صدر چوہدری شجاعت حسین نےاسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الٰہی کی حمایت کا اعلان کردیا۔

مفاہمت کے بادشاہ آصف زرداری بھی مسلم لیگ (ق) کے صدر کو منانے میں ناکام ہوگئے، چوہدری شجاعت نے پارٹی اراکین کو اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الٰہی کو ووٹ دینے کی ہدایت کردی۔

چوہدری شجاعت نے اپنے بیان میں کہا کہ پرویزالٰہی ہی وزارت اعلیٰ کیلئے پارٹی کے امیدوار ہیں، جن کو مینڈیٹ ملا حکومت کرنا بھی اسی کا حق ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایک بار نہیں، دو تین بار پہلے بھی یہی بات کہہ چکا ہوں، کہ کوئی لیٹر جاری نہیں کر رہا، مجھے صفائی پیش کرنے کی کوئی ضرورت نہیں۔

چوہدری شجاعت نے مزید کہا کہ ملکی مسائل کا حل اسی میں ہے کہ گنتی کے چکروں سے باہر نکلا جائے اور فوری انتخابات کی طرف جایا جائے اور فوری انتخابات کا مطلب فوری انتخابات ہیں، مہینوں میں نہیں۔

lahore

Chaudhry Shujaat Hussain

Chaudhry Pervaiz Elahi

PMLQ

cm punjab election