Aaj News

اتوار, نومبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

بین اسٹوکس نے آخری میچ کے بعد اپنی ون ڈے کیپ کس کو دی؟

جنوبی افریقا کے خلاف اپنا آخری ون ڈے کھیلنے والے انگلش کرکٹر بین اسٹوکس نے گراؤنڈ سے باہر آتے ہوئے اپنی ون ڈے کیپ ایک ننھے مداح کے حوالے کی۔
شائع 20 جولائ 2022 03:29pm
بین اسٹوکس کے اس عمل کو سوشل میڈیا پر کافی پذیرائی مل رہی ہے۔
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
بین اسٹوکس کے اس عمل کو سوشل میڈیا پر کافی پذیرائی مل رہی ہے۔ فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل

چسٹر لی اسٹریٹ: حال ہی میں ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے والے انگلینڈ کے آل راؤنڈر بین اسٹوکس نے اپنے آخری ون ڈے میچ کے بعد ایک مداح کو اپنی ٹوپی دی۔

جنوبی افریقا کے خلاف اپنا آخری ون ڈے کھیلنے والے انگلش کرکٹر بین اسٹوکس نے گراؤنڈ سے باہر آتے ہوئے اپنی ون ڈے کیپ ایک ننھے مداح کے حوالے کی۔

بین اسٹوکس کے اس عمل کو سوشل میڈیا پر کافی پذیرائی مل رہی ہے اور صارفین دلچسپ تبصرے بھی کر رہے ہیں۔

بین اسٹوکس کا ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

2 روز قبل بین اسٹوکس نے ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا اور انہوں نے گزشتہ روز ڈرہم میں جنوبی افریقا کیخلاف اپنا آخری ون ڈے میچ کھیلا تھا۔

انسٹا گرام پر اپنی ایک پوسٹ میں آل راؤنڈر کا کہنا تھا کہ ریٹائرمنٹ کا فیصلہ مشکل تھا لیکن اب اس فارمیٹ میں اپنا 100 فیصد نہیں دے سکتا، تمام توجہ ٹیسٹ اور ٹی 20 فارمیٹ پر دوں گا۔

خیال رہے کہ 2011 میں ون ڈے ڈیبیو کرنے والے بین اسٹوکس نے انگلینڈ کو 2019 کا ورلڈ کپ جتوانے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔

Ben Stokes

england cricket team

chester le street

durham

odi cap

fan