Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

جہاں ووٹوں کی خرید و فروخت ہو سمجھ جائیں زرداری اس کے پیچھے ہے، شیخ رشید

سابق وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے اوورسیز پاکستانیوں کے ووٹ سے متعلق درخواست سپریم کورٹ میں دائرکردی۔
اپ ڈیٹ 20 جولائ 2022 02:12pm
اکتوبر نومبر میں عام انتخابات کے علاوہ کوئی حل نہیں، سابق وزیرداخلہ
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
اکتوبر نومبر میں عام انتخابات کے علاوہ کوئی حل نہیں، سابق وزیرداخلہ فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل

اسلام آباد: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے آصف زرداری الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ جہاں ووٹوں کی خریدوفروخت ہو سمجھ جائیں آصف زرداری اس کے پیچھے ہے۔

سابق وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے اوورسیز پاکستانیوں کے ووٹ سے متعلق درخواست سپریم کورٹ میں دائرکردی۔

انتخابی اصلاحات ترامیم کو چیلنج کرتے ہوئے وفاق، وزارت پارلیمانی امور، قانون، کابینہ اور الیکشن کمیشن کو فریق بنایا گیا۔

بعدازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ اوورسیزپاکستانیوں کا ووٹ ان کا بنیادی حق ہے، ان کو ووٹ کے حق سے محروم نہیں کیا جاسکتا،موجودہ حکومت اس معاملے پرتاخیری حربے استعمال کررہی ہے۔

سابق وزیرداخلہ نے آصف زرداری پربھی ووٹوں کی خریدوفروخت کا الزام عائد کیا اور کہا کہ آصف زرداری خرید و فروخت کی منڈی لگاتا ہے۔

شیخ رشید نے مزید کہاکہ شجاعت کا بیٹاپرویزالٰہی کےساتھ کھڑا ہوگا،پی ٹی آئی نے پرویزالٰہی کو وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے نامزد کیا ہے، کل یا پرسوں حلف اٹھالیں گے۔

اس سے قبل سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرسابق وفاقی وزیرشیخ رشید نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ سیاسی عدم استحکام معاشی قیامت کو جنم دے رہا ہے، ڈالر 226 روپے کا ہونے کے باوجود آئی ایم ایف کے ساتھ ابھی بھی بیل آؤٹ معاہدہ طے نہیں پایا۔

انہوں نے مزید لکھا کہ اکتوبر نومبر میں عام انتخابات کے علاوہ کوئی حل نہیں، پھر کوئی بھی حکومت نہیں کرپائے گا۔

Sheikh Rasheed

Asif Ali Zardari

اسلام آباد

Awami Muslim League