Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

سنیل گواسکر نے خراب فارم سے دوچار ویرات کوہلی کو کیا پیشکش کی؟

اگر میں ویرات کوہلی کے ساتھ 20 منٹ گزار سکوں تو انہیں بیٹنگ کے دوران درپیش مسائل کا حل بتا سکتا ہوں، سابق بھارتی کرکٹر
شائع 20 جولائ 2022 10:56am
سابق بھارتی کرکٹر نے ویرات کوہلی کو خراب فارم سے باہر نکلنے میں مدد کی پیشکش کردی۔
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ڈی این اے انڈیا
سابق بھارتی کرکٹر نے ویرات کوہلی کو خراب فارم سے باہر نکلنے میں مدد کی پیشکش کردی۔ فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ڈی این اے انڈیا

ممبئی : بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق لیجنڈ کرکٹر سنیل گواسکر نے ویرات کوہلی کو خراب فارم سے باہر نکلنے میں مدد کی پیشکش کر دی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اپنے ایک بیان میں سنیل گواسکر کا کہنا تھا کہ اگر میں ویرات کوہلی کے ساتھ 20 منٹ گزار سکوں تو انہیں بیٹنگ کے دوران درپیش مسائل کا حل بتا سکتا ہوں، ہوسکتا ہے کہ اس سے انہیں فارم میں واپس آنے میں مدد ملے۔

سابق بھارتی کرکٹر نے کہا کہ ویرات کوہلی کو آف اسٹمپ لائن پر کروائی گئی گیندوں کو کھیلنے میں مشکلات آرہی ہیں اور ماضی میں انہیں کئی بار آؤٹ ہوتے دیکھا گیا ہے۔

سنیل گواسکر نے مزید کہا کہ ایک سابق اوپنر کی حیثیت سے انہیں بھی آف اسٹمپ لائن پر کھیلنے میں مشکل پیش آتی تھی لیکن اس سے باہر نکلنے کے لیے انہیں کچھ چیزوں کی کوشش کرنی پڑی۔

یاد رہے کہ بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی کی ان دنوں خراب فارم چل رہی ہے جس کے باعث انہیں دورہ ویسٹ انڈیز سے بھی باہر کردیا گیا ہے۔

virat kohli

mumbai

former indian crickter

sunil gavaskar

out of form