Aaj News

جمعرات, نومبر 21, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

پی پی 7 راولپنڈی: پی ٹی آئی کے امیدوار کی دوبارہ گنتی کی درخواست مسترد

پی پی7کہوٹہ راولپنڈی کے ضمنی انتخاب میں مسترد شدہ ووٹوں کی تصدیق کیلئے پی ٹی آئی کے امیدوار کرنل (ر)شبیر اعوان کوآج صبح 10 بجے آر او آفس طلب کیا گیا ہے۔
اپ ڈیٹ 20 جولائ 2022 11:47am
پی پی 7 راولپنڈی میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست پی ٹی آئی کے امیدوارشبیراعوان نے دی تھی۔
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
پی پی 7 راولپنڈی میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست پی ٹی آئی کے امیدوارشبیراعوان نے دی تھی۔ فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل

راولپنڈی: پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی7راولپنڈی میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے امیدوار کی جانب سے دوبارہ گنتی کی درخواست مسترد کردی گئی۔

پی پی7 کہوٹہ راولپنڈی کے ضمنی انتخاب میں مسترد شدہ ووٹوں کی تصدیق کیلئے پی ٹی آئی کے امیدوار کرنل (ر) شبیر اعوان کوآج صبح 10 بجے آر او آفس طلب کیا گیا ہے۔

فیصلے میں تحریرکیا گیا کہ پی پی7میں دوبارہ گنتی نہیں ہوگی، نتائج کے وقت تمام پولنگ ایجنٹس موجود تھے، نتائج میں تاخیر کی وجہ آر ٹی ایس سسٹم بریک ہونا تھا۔

فیصلے میں مزید کہا گیا ہے کہ تحریک انصاف کے امیدوار نے دوبارہ گنتی کیلئے ٹھوس شواہد نہیں دیئے، جن پولنگ اسٹیشنز پر اعتراض تھا ان کا پوچھا گیا، 21 پولنگ اسٹیشنز کی فہرست دی، ٹھوس وجوہات پوچھنے پر درخواست واپس لے لی، عدم شواہد کی بنیاد پردوبارہ گنتی کی درخواست مسترد کی۔

پی پی 7 راولپنڈی: پی ٹی آئی امیدوار کی دوبارہ گنتی کی درخواست

دو روز قبل پی ٹی آئی کے امیدوار شبیراعوان نے پی پی 7 راولپنڈی میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست دی تھی، فریقین کے دلائل مکمل ہونے پرریٹرننگ افسرنے فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

vote counting

punjab by election

pti candidate

PP 7 Rawalpindi

shabbir awan