Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

آغا سراج درانی کی عبداللہ شاہ غازی ؒ کے مزار پر حاضری

سندھ صوفیوں کی دھرتی ہے، یہاں بڑے بڑے بزرگ ہیں، مزارات پر جاکر ملک اور صوبے کی ترقی کے لیے دعا کرتے ہیں، قائم مقام گورنر سندھ
شائع 20 جولائ 2022 08:59am
آغا سراج درانی نے قبر پر چادر چڑھائی اور فاتحہ پڑھی۔
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اسکرین گریب
آغا سراج درانی نے قبر پر چادر چڑھائی اور فاتحہ پڑھی۔ فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اسکرین گریب

کراچی: قائم مقام گورنر سندھ آغاسراج درانی نے صوفی بزرگ عبداللہ شاہ غازی ؒ کے مزار پر حاضری دی اور قبر پر چادر چڑھائی اور فاتحہ پڑھی۔

اس موقع پر کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتےہوئے پیپلز پارٹی کے رہنماء آغاسراج درانی نے کہا کہ سندھ صوفیوں کی دھرتی ہے، یہاں بڑے بڑے بزرگ ہیں، مزارات پر جاکر ملک اور صوبے کی ترقی کے لیے دعا کرتے ہیں۔

آغا سراج درانی نے کہا کہ کچھ لوگ الیکشن کا ماحول خراب کرتےہیں، ہماری کوشش ہے کہ ایسے لوگوں کو دور رکھیں۔

قائم مقام گورنر سندھ نے مزید کہا کہ سندھ میں کسی کو لسانی تقسیم کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔

agha siraj durrani

karachi

abdullah shah ghazi shrine

caretaker governor sindh